عارض کے معنی

عارض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عا + رِض }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["واقع ہونا","پیش آئندہ","پیش آنے والا","واقع ہونے والا","وقوع پذیر"]

عرض عارِض

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عارض کے معنی

["١ - پیش آنے والا، پیدا ہونے والا، لاحق (مرض وغیرہ)۔","٢ - عرض کرنے والا، عرض گزار۔"]

["\"آرڈر نمبر ٢ قاعدہ نمبر ٢ ضابطہ دیوانی عارض ہے۔\" (١٩٧١ء، تحدیثِ نعمت، ١٧٧)","\"بجواب آپ کے عنایت نامہ . عارض مدعا ہوں۔\" (١٩٠٠ء، شریف زادہ، ١٥١)"]

["١ - رخسار، گال۔","٢ - (غزنوی عہد میں) ایک اعلٰی فوجی عہدے دار کا نام، میر بخشی، صاحبِ دیوان۔","٣ - [ تصوف ] کشف انوار ایمان کو کہتے ہیں اور تجلی جمالی بھی مراد لیتے ہیں۔ (مصباح التعرف، 172)","٤ - [ طبیعیات ] ایک قسم کے بادل جو تہہ دار تہہ اور افق کے قریب ہوتے ہیں اور سورج کے غروب کے وقت یہ آفتاب کی روشنی میں حائل ہو جاتے ہیں۔ (انگریزی Stratvs)"]

[" چل مرے ساتھ مری بزمِ فسوں کار میں چل جنت چشم ولب و عارض و رخسار میں چل (١٩٨٤ء، سمندر، ٧٠)","\"غزنوی دور میں اعلٰی فوجی عہدہ دار صاحب دیوان عارض کہلاتا تھا۔\" (١٩٦٠ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کا فوجی نظام، ٥)","\"بادل کئی رنگوں کے ہوتے ہیں . چار قسمیں بڑی ہوتی ہیں جن کے نام یہ ہیں لحاف، عمامہ، عارض، حائلات۔\" (١٩١٥ء، رموزِ فطرت، ١٨٠)"]

عارض کے مترادف

خد, گال, کلہ, رخسار, عذار

آئندہ, حادثہ, رُخ, رخسار, رخسارہ, سانحہ, عذار, عَرَضَ, گال, لاحق, واقعہ, کلّہ

عارض کے جملے اور مرکبات

عارض ممالک

عارض english meaning

Appearingshowing or presenting itselfhappeningbefalling

شاعری

  • سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط
    خوشبو اُڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا
  • آندھیاں راکھ کے ڈھیر لیتی گئیں، چمکیں چنگاریاں کونپلوں کی طرح
    ان دنوں زندگی پھر ہمارے لیے صبح عارض بھی ہے شام گیسو بھی ہے
  • دم نظارہ رخ رنگین
    برق عارض نے آنکھیں جھپکادیں
  • وہ یہ کہتے ہیں خدانے جنھیں دی ہیں آنکھیں
    سرمہ طور سے بہتر ہے غبار عارض
  • چوندھیا جاتا ہے تیرے سامنے پیر فلک
    دیکھتا ہے عارض انور کو آنکھیں چیر کر
  • اس کے عارض سے ہوا تھا جو دوچار آئنے میں
    رہتا ہے آنکھیں لگائے ہوئے یار آئنے میں
  • قربان اُٹھا عارض پرنور سے پردہ
    مرجاؤں نہ عاشق پہ ہو احسان قضا کا
  • خط بھی آیا مگر آئینہ رہے عارض یار
    دیکھ تو چہرہ وہی صاف عیاں ہے کہ جو تھا
  • تیرے عارض کا خیال اس دل سے یوں رکھتا ہے ربط
    جوں کہ آئینے کو ہے آئینہ داں سے اختلاط
  • جلوہ عارض نے تیرے ہے گھٹایا اس قدر
    تو مرے سے کم ہے پیش چشم اے حور آفتاب

محاورات

  • عارض ہونا
  • عارضہ لاحق ہونا
  • مرض عارض (لاحق) ہونا

Related Words of "عارض":