عزت کے معنی

عزت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عِز + زَت }بزرگ

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["طاقتور ہونا","نیک نامی"],

عزز عِزَّت

اسم

اسم مجرد, اسم

اقسام اسم

  • جمع : عِزَّتِیں[عِز + زَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : عِزَّتوں[عِز + زَتوں (و مجہول)]
  • لڑکی

عزت کے معنی

١ - آبرو، حُرمت، بڑائی، عظمت، شان، شرف، توقیر۔

"ایسی قوموں کی عزت و حرمت اور آزادی و استقلال کے ایام بھی گردش دوراں کی زد میں آکر گنے چنے رہ جاتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، پاکستان میں نفاذ اردو کی داستان، ١)

٢ - غلبہ، قوت (شاذ)۔

"سب سے آخر میں صفات ربوبیت یعنی فخر اور تعلی اور عزت و کبریا کی خواہش اور سب لوگوں پر حاوی ہو جانے کا قصد ابھرتا ہے۔" (١٨٦٥ء، مذاق العارفین، ١٩:٤)

عزت توقیر، عزت جہاں، عزت زیب، عزت عالی

عزت کے مترادف

آبرو, حرمت, رتبہ, شرافت, جاہ, درجہ, شہرت, کرم, بھار, وزن, منہ, نام, آن[1], آؤ بھگت

آبرو, آور, ادب, اعزاز, بزرگی, بڑائی, پت, تنظیم, رتبہ, ستکار, شان, شرف, شوکت, شہرت, طاقت, عَزَّ, قوت, مان, مرتبہ, وقار

عزت کے جملے اور مرکبات

عزت مآب, عزت طلب, عزت دار, عزت افزا, عزت افزائی, عزت اجداد, عزت نفس, عزت مندانہ, عزت ماب

عزت english meaning

Mightpowergrandeurgloryhonourdignityrespectesteemreputationgood nameizzatIzzat

شاعری

  • عزت بھی بعد ذلتِ بسیار چھیڑ ہے
    مجلس میں جب خفیف کیا پھر ادب ہے کیا
  • عزت اسلام کی کچھ رکھ لی خدا نے ورنہ
    زلف نے تیری تو زنار بندھایا ہوتا
  • کب کب مری عزت کے لئے بیٹھے ہو ٹک پاس
    آئے بھی جو ہو ہر شام و سحر تیر لگانے
  • کوہکن و مجنوں کی خاطر دشت و کوہ میں ہم نہ گئے
    عشق میں ہم کو میر نہایت پاس عزت داراں ہے
  • درد کا کہنا چیخ اٹھو‘ دل کا تقاضہ وضع نبھاؤ
    سب کچھ سہنا‘ چُپ چُپ رہنا کام ہے عزت داروں کا
  • شہرِ سخن میں ایسا کچھ کر، عزت بن جائے
    سب کچھ مٹی ہوجاتا ہے، عزت رہتی ہے
  • جاہ کی خواہشِ بے فیض پہ مرنے والے
    کسی انسان کی عزت نہیں کرنے والے
  • افکار پہ پہرا ہے، قانون یہ ٹھہرا ہے
    جو صاحبِ عزت ہے وہ شہر بدر ہوگا
  • میں بے نوا ہوں، صاحبِ عزت بنا مجھے
    اے ارضِ پاک ، اپنی جبیں پر سجا مجھے
  • عزت ودولت و شہرت ہیں ہوا کی مانند
    لال، نیلے، ہرے اڑتے ہوئے غباروں میں

محاورات

  • اپنی عزت اپنے ہاتھ
  • اپنی عزت اپنے ہاتھ ہے
  • پگڑی کی عزت خدا کے ہاتھ ہے
  • تھوڑا کھانا عزت سے رہنا
  • جان کا صدقہ مال عزت کا صدقہ جان
  • دو کوڑی کی عزت ہوجانا
  • عزت ‌اتر ‌جانا ‌یا ‌بگڑنا
  • عزت اتارنا
  • عزت اندر وطن
  • عزت بگاڑنا

Related Words of "عزت":