ناقد کے معنی

ناقد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نا + قِد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "حدائق بخش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پرکھنے والا","تبصرہ نگار","جو لین دین کے معاملے میں ہوشیار ہو (نَقَدَ۔ اچھے روپے کو برے سے علیحدہ کرنا)","جو کسی کی قدر نہ سمجھے","خراب","عیب دار","غیر مکمل","گُن نہ ماننے والا","مقدمہ نگار","نکتہ چیں"]

نقد ناقِد

اسم

اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : ناقِدِین[نا + قِدِین]
  • جمع استثنائی : ناقِدان[نا + قِدان]
  • جمع غیر ندائی : ناقِدوں[نا + قِدوں (و مجہول)]

ناقد کے معنی

١ - روپے اور اشرفی وغیرہ کی کھوٹ اور کھراپن پرکھنے والا، پارکھ، کسی فن کا عیب و ہنر دیکھنے والا، خوبی و خامی جانچنے والا۔

"ایک فن کار کے فن سے متعلق رائے دینے سے پہلے، یہ ضروری ہے کہ اس فنکار کی تمام تخلیقات، زندگی اور فنی ارتقا ناقد کے سامنے ہو۔" (١٩٩١ء، مرزا ادیب، شخصیت اور فن، ٤٦٩)

٢ - کارگردگی میں ماہر و مستعد، کام کرنے میں نہایت ہو شیار۔

 وہ زباں جس کو سب کن کی کنجی کہیں اس کی ناقد حکومت پہ لاکھوں سلام (١٩٠٧، حدائق بخش، ٢١:٢)

ناقد کے مترادف

پارکھ, شارح, ممتحن, مبصر, نقاد

ادھورا, پارکھ, صراف, عیبی, غیرخالص, مبصر, نالائق, نامکمل, ناکارہ, نقاد, نکمّا, کھوٹا

ناقد کے جملے اور مرکبات

ناقدان فن

ناقد english meaning

an assayercriticfault-finder

Related Words of "ناقد":