عہد کے معنی

عہد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَہْد (فتحہ مجہول ع) }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وعدہ کرنا","بندھیج پرمان","حکومت کا زمانہ","دورِ سلطنت"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عہد کے معنی

١ - وقت، زمانہ، دور۔

"آج کے بعد یہ ماحول، یہ عہد، یہ دور سب کچھ ختم ہو جائے گا۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٠)

٢ - دنیا

 تو ذبح کرے جس کو اسے عہد ہی جانے قربان میں اس طرح کی قربانی بھی اچھی (١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٣٣٩)

٣ - حکومت یا سلطنت کی مدت، اقتدار۔

"عہد محمد شاہی میں عیاشی اور رنگینی بہت بڑھ گئی تھی۔" (١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٥٩)

٤ - قول و قرار، قسم؛ وعدہ۔

 خیر اب کیسی شکایات، مگر عہد کرو اب مجھے آتش غم میں نہیں تڑپاؤ گے (١٩٨٤ء، سمندر، ٦٧)

٥ - باہمی فیصلہ، معاہدہ، باہمی اقرار۔

"عہد اس صورت میں معاملہ اور معاہدے کو کہا جاتا ہے جو دوشخصوں کے درمیان طے ہو جائے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ١١٣:١)

عہد کے مترادف

حلف, قسم, دور, ذمہ, وعدہ, وقت, معاہدہ, زمان

ارادہ, اقرار, اقرارنامہ, بادشاہت, بادشاہی, بچن, پیمان, حلف, دَور, راج, زمانہ, سوں, عملداری, عَہَدَ, قرار, قسم, قول, معاہدہ, وعدہ, وقت

عہد کے جملے اور مرکبات

عہد رواں, عہد رفتہ, عہد حکومت, عہد حاضر, عہد جدید, عہد جاہلیت, عہد تازہ, عہد پارینہ, عہد انتشار, عہد آفرین, عہد الست, عہد شکنی, عہد طفلی, عہد طفولیت, عہد ظلمت, عہد عتیق, عہد فراموش, عہد فردا, عہد قدیم, عہد کا پورا, عہد کہن, عہد گزشتہ, عہد گل, عہد معنوی, عہد میثاق, عہد زریں, عہد میں, عہد نامہ, عہد نو, عہد واثق, عہد و پیماں, عہد وفا, عہد حجری, عہد زفاف, عہد صریحی

عہد english meaning

injunctionchargemandate; will testament; compactcontractcovenantagreementengagementobligationpromise; bondleaguetreaty; a vowan oath; timeseason conjecture; life time; rein (of a king).bill or bondcontract timeperiodpromisereigntreatyvow or oath

شاعری

  • عہد جوانی رُو رُو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موند
    یعنی رات بہت تھے جاگے صُبح ہوئی آرام کیا
  • اس عہد میں ایسی محبت کو کیا ہوا!
    چھوڑا وفا کو اُن نے مروت کو کیا ہوا
  • ہائے جوانی کیا کیا کہیئے شور سروں میں رکھتے تھے
    اب کیا ہے وہ عہد گیا وہ موسم وہ ہنگام گیا
  • پائمالِ عہد جفا ناحق نہ ہو اے عندلیب
    سبزۂ بیگانہ بھی تھا اس چمن کا آشنا
  • آگے ہماری عہد سے وحشت کو جا نہ تھی
    دیوانگی کسو کی بھی زنجیر پا نہ تھی
  • غالب ہے تیرے عہد میں بیداد کی طرف
    ہر خوں گرفتہ جائے ہے جلاد کی طرف
  • عشق بتوں سے اب نہ کریں گے عہد کیا ہے خدا سے ہم
    آجاویں جو یہ ہرجائی تو بھی نہ جاویں جا سے ہم
  • ایک ہے عہد میں اپنے وہ پراگندہ مزاج
    اپنی آنکھوں میں نہ آیا کوئی ثانی اُس کی
  • اُس کے ایفائے عہد تک نہ جئے
    عمر نے ہم سے بے وفائی کی!
  • رنگ ہوا سے یوں ٹپکے ہے جیسے شراب چواتے ہیں
    آگے ہو میخانے کے نکلو عہد بادہ گساراں ہے

محاورات

  • اس کے راج (عہد) میں گابھن گابھ ڈال دیتی ہے
  • رندی و ‌ہوسناکی در عہد شباب اولٰے
  • عہد آسان ہے پراسکی وفا مشکل ہے
  • عہد باندھنا
  • عہد توڑنا
  • عہد سے پھرنا یا منحرف ہونا
  • عہد و پیمان ٹوٹ جانا یا ٹوٹنا
  • عہد کر لینا
  • عہد کرنا
  • عہدہ برآ

Related Words of "عہد":