عہدہ کے معنی
عہدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ عُہ + دَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وعدہ کرنا","(لکھنئو) نیک وہ چیزیں جو تقریبات پر عہدہ داروں کو دیں","ذمہ داری","سرکاری منصب"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : عُہْدے[عُہ + دے]
- جمع : عُہْدے[عُہ + دے]
- جمع غیر ندائی : عُہْدوں[عُہ + دوں (و مجہول)]
عہدہ کے معنی
"اب وہ اپنا نیا عہدہ سنبھالنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ١٧)
زہے قدرت کھلائے پھول ساق پائے مجنوں میں یاد بیڑی کو عہدہ موجۂ بادِ بہاری کا (١٨٩٥ء، دیوان ناسخ دہلوی، ٢)
"وہ منتظم کائنات جس نے نو عرض کا اہتمام ایک جوہر کے عہدے میں دیا۔" (١٨٩٠ء، بوستانِ خیال، ٣٠١:٦)
آگے کوئی تھی ہاتھ میں عہدا لیے ہوئے پیچھے کوئی تھی چتر کا سایا کیے ہوئے (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٠:٥)
"کوئی شخص کفیل ہوا عہدہ کا تو یہ کفالت باطل ہے اس لیے کہ عہدہ کے کئی معنی ہیں، قبالہ قدیم، عقد حقوق، عقد ضمان الدرک، تو معلوم نہیں کون سے منی مراد ہیں۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٥٧:٣)
عہدہ کے مترادف
پوسٹ[2], رتبہ, کرسی, مرتبہ, منصب
درجہ, ذمہ, رتبہ, ضمانت, عَہَدَ, مرتبہ, مقام, منزلت, منصب
عہدہ کے جملے اور مرکبات
عہدۂ عالیہ, عہدہ برآئی, عہدۂ جلیلہ, عہدہ دار, عہدہ داری, عہدہء جلیلہ
عہدہ english meaning
a commissionan obligationan agreement; businessofficepostappointmentdutyobligationrankreposibilityresposibility
شاعری
- لازم خوشی ہے جو جسے عہدہ سپرد ہو
چھوٹوں کے تم بزرگ بزرگوں کے خرد ہو
محاورات
- عہدہ برآ
- عہدہ برآ ہونا
- عہدہ برآئی