عیب کے معنی

عیب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَیب (ی لین) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ناقص ہونا","ذام ذام","ہُنر کا نقیض"]

عبی عَیب

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : عَیُوب[عَیُوب (ی لین)]
  • جمع غیر ندائی : عَیبوں[عَے (ی لین) + بوں (و مجہول)]

عیب کے معنی

١ - برائی، نقص، کمی، خرابی۔

"صرف ایک سگریٹ کا عیب تھا۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٣٥٦)

عیب کے مترادف

خامی, گہن, کوتاہی, نقص, نکتہ

برائی, بُہتان, تہمت, جرم, حرف, خامی, خرابی, خلل, رخنہ, سقم, شاخسانہ, شنار, عَیَبَ, قباحت, قصور, گناہ, نقص, وسمت, کمی, کوتاہی

عیب کے جملے اور مرکبات

عیب و صواب, عیب ناک, عیب گیری, عیب گوئی, عیب گو, عیب کوشی, عیب کار, عیب دار, عیب چینی, عیب چیں, عیب جوئی, عیب جو, عیب پوشی, عیب پوش, عیب بینی, عیب بیں

عیب english meaning

faultinessunsoundnessimperfectionsomething amissfaultdefectblemishinfirmityvicecrimesin; disgraceinfamy.((Plural) عیوب |uyoob|) Sinimperfaction

شاعری

  • ظالم ہو میری جان پہ ناآشنا نہ ہو
    بے رحمی اتنی عیب نہیں بے وفا نہ ہو
  • صناع ہیں سب خوارازاں جملہ ہوں میں بھی
    ہے عیب بڑا اُس میں جسے کچھ ہنر آوے
  • شاہی سے کم نہیں ہے درویشی اپنے ہاں تو
    اب عیب کچھ جہاں میں ناداری ہوگئی ہے
  • رحم کچھ عیب ہے جس سے کہ خفا ہوتے ہو
    یہ خوشی ہے جو کہیں دلبر آزار پسند
  • جو دھن پاک دامن وو بے عیب تھی
    یکایک سو اس وقت پر غیب تھی
  • مہرباں جس پہ وہ ہو عیب ہو اس میں کیونکر
    ہر پلیدی کو بنا دیتی ہے پاکی قدرت
  • غرض عیب کیجے بیاں اپنے کیا کیا
    کہ بگڑا ہوا یاں ہے آوے کا آوا
  • پرکنا یوسن کربی واجب نہیں
    مری عیب چینی مناسب نہیں
  • نالے کیا نے کر سنا نوحے مرے پہ عندلیب
    بات میں بات عیب ہے میں نے تجھے کہا نہیں
  • خود نمائی ہے حسینوں کے لیے بے پردگی
    عیب عریانی سے ہے اس واسطے معذور شمع

محاورات

  • آرزو عیب ہے
  • اپنا عیب بھی ہنر معلوم ہوتا ہے
  • اپنا عیب معشوق ہوتا ہے
  • اپنے عیب سب لیپتے ہیں
  • ایک امیری ہزار عیبوں کو ڈھانکتی ہے
  • ایک ہنر اور ایک عیب ہر آدمی میں ہوتا ہے
  • بات میں بات عیب ہے
  • بے عیب ذات خدا ہے
  • پانچوں عیب شرعی
  • پیری و صد عیب (چنیں گفتہ اند)

Related Words of "عیب":