عین کے معنی

عین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عَین (ی لین) }پانی کا چشمہ آنکھ، عمدہ

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر ہے اردو میں بطور اسم، صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنسو یا پانی بہنا","اصل جوہر","بے حد","پانی کا چشمہ","حرف ع کا تلف","سگا بھائی","سیاہ آنکھ والی","سیاہ آنکھ والی جیسے حور العین","عراق کا شرقی حصہ","کئی مقامات کا نام"],

عین عَین

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), متعلق فعل, اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

عین کے معنی

["١ - خاص","٢ - ٹھیک","٣ - اصلی، حقیقی۔","٤ - مطابق، ٹھیک، خاص۔"]

["\"اکثر نیک لوگوں کی نسبت یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان کی مشیت عین خدا کی مشیت ہے۔\" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٥٢:٢)","\"عین اس دن جب سالک صاحب کے خیال کے مطابق مجھے کسی خالص ہندو آبادی میں محفوظ ہونا چاہیے تھے میں ملتان روڈ پر ابو ظفر نازش رضوی کے مکان پر مقیم تھا۔\" (١٩٨٢ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ١٢)","\"یہ اس کے عین کی علامت تھی۔\" (١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ١٥٧)","\"پہلی اور تیسری قسم عین حکمت تھی اس لیے انسان اسی فطرت کے موافق پیدا کیا گیا۔\" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٦٤:١)"]

["١ - صوتی اعتبار سے اردو حروف تہجی کا چونتیسواں، فارسی کا اکیسواں اور عربی کا اٹھارواں حرف صحیح (مصمت)، جس کا مخرج ان الفاظ میں آتا ہے جو عربی الاصل ہیں یا کسی عربی لفظ سے ترکیب پا کر بنے ہوئے الفاظ ہیں، اسے عین مہملہ یا عین غیر منقوطہ بھی کہتے ہیں۔ یہ کلمے کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان اور آخر میں بھی جیسے: علم، شعر، شرع وغیرہ اردو میں اس کی آواز الف سے ملتی جلتی ہے اور بعض الفاظ میں الف کا بدل جیسے لال، لعل، حساب جمل یا ابجد میں اس کی قیمت 70 ہے اس کی کشید آنکھ سے ملتی جلتی ہے اس لیے عین کہلایا، یہ حرف قمری ہے۔","٢ - آنکھ، چشم، نین۔","٣ - چشمہ، منبع۔","٤ - ہر موجود چیز، مال، جاندار وغیرہ (مشخّص و متعیّن)","٥ - اصل، بنیاد، جڑ۔","٦ - [ فلسفہ ] وہ شے یا وجود جو اپنی ذات سے قائم ہو، خواہ وہ مفرد (جوہر) ہو یا مرکب (جسم)۔","٧ - حقیقت، جوہر۔","٨ - ذات، نفس۔","٩ - غیر یا ضد کا بالمقابل۔","١٠ - پر تو، ظل، مظہر، عکس۔","١١ - [ تصوف ] حق کے ساتھ ایک ہونے اور ہستی حق میں گم ہونا اور سالک کا اپنے کو حق میں گم کرنا اور اپنی خودی سے فنا ہو کر بقابااللہ ہو جانا اور وصال کی لذت لینا۔ (مصباح التعرف)۔","١٢ - دُب اکبر کے ایک ستارے کا نام۔","١٣ - مثیل، نظیر۔","١٤ - ماہیت۔","١٥ - خیال، مثال، نظریہ، تصور۔","١٦ - وجود","١٧ - سردار، حاکم، سرگروہ۔"]

["\"عین اور ہمزہ کی آواز کی آوازیں الف سے مماثل ہیں مگر ان کا سقوط جائز نہیں۔\" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٤٦)","\"عین عربی میں آنکھ کو کہتے ہیں۔\" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٢٨)","\"اس میں ایسے الفاظ بھی بکثرت تھے جو بہت سے مختلف معنوں کے لیے وضع کیے گئے ہوں جیسے عین کہ آنکھ، چشم، ذات اور سوتے کو کہتے ہیں۔\" (١٨٧٩ء، مقالات حالی، ١١٨:١)","\"جو شخص یا معین ہو۔\" (١٩٣٣ء، جنایاتِ برجایداد، ٢٥٤)","\"ابتدائی دور میں کسی مخصوص معیار یا عین کو سامنے رکھے بغیر افسانے تخلیق کئے گئے جن فنکار اکھڑا اکھڑا سا نظر آتا ہے۔\" (١٩٧٠ء، برش قلم، ١١٢)","\"ان لوگوں کو خود اپنی ذات کا جو ہوتا ہے اگرچہ وہ بھی ان کی ذات کا عین ہوتا ہے۔\" (١٩٤٠ء، اسفارِ اربعہ (ترجمہ)، ٨٢٦:١)","\"عورت نام ہے روحانی ارتعاش، حقیقت حجاب اور شرم و حیا کا، وہ ایک عین ہے جو اپنی ذات سے فرد کو صورت تناسب اور زندگی بخشتی ہے۔\" (١٩٤٢ء، بھاگ نگری کی طوائفیں، ج)"," خدا کی ذات ہے دریا تو قطرہ کون و مکاں اگر ہے عین مفصل تو ہے اثر مجمل (١٩٣١ء، بہارستان، ١٢)"," اُف آئینہ \"عین\" پہ اور پر تو غیر مبہوت حرم ہے اور حیران ہے دیر (١٩٦٧ء، نجوم و جواہر، ٥٧)","\"آیات ربانی اور ذات نبیۖ ایک دوسرے کا نعم البدل تکملہ اور عین ہیں۔\" (١٩٨٥ء، سید سلیمان ندوی، ١٣١)","\"اور جو بائیں کہنی پر ہیں ان کو عین . کہتے ہیں۔\" (١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات (ترجمہ)، ٥٠)","\"اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کئی چیزیں ایک چیز کا عین ہوں تو وہ آپس میں ایک دوسرے کا عین ہوں گی۔\" (١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ١٥٨)","\"لہٰذا مفہوم ارتقا کا نہایت قربت کے ساتھ جنس اور نوع کے تعلق پر جاری ہو سکتا ہے، یہ نسبت تعلق مادہ اور صورت کے کسی شے کی عین ذات میں۔\" (١٩٣٢ء، مفتاح المنطق، ١١٤)","\"خصوصاً اقتصادی پیداوار کے کاموں میں اس عین پسندی (Idealism) کسی کس قدر کم گنجائش ہے۔\" (١٩٣٥ء، اصول تعلیم، ١٢٠)","\"اکثر مسئلوں میں صحابہ کی مختلف رائیں قائم ہوئیں بہت سے ایسے واقعات پیش آئے رسول اللہ کے زمانے میں ان کا عین و اثر بھی پایا نہیں گیا تھا۔\" (١٨٩٠ء، سیرۃ النعمان، ١٩٥)","\"نظر کردہ عین الاعیان ایلیا اسم کشایندہ بند بستر طلسم داخل ہو چکا۔\" (١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٣٩٦:٦)"]

["١ - بالکل، قطعاً۔","٢ - ہو بہو، بجنسہ، یکسر، کلیتاً۔","٣ - خصوصاً، خاص طور پر، کلیتاً، وہ جسے ترک نہ کیا جا سکے۔"]

["\"عین اسی طرح جیسے عید کے چاند پر جھگڑا ہوا کرتا ہے۔\" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٥٥)","\"مولوی صاحب کی تاریخیں ہمیشہ بےتکلف اور واقعات کے عین مناسب ہوتی ہیں۔\" (١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ٨)"," ساکنانِ بحر و بر کو ہے یہ گو یا فرض عین ننگے سر شمس و قمر ہیں بہر شاہ مشرقین (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٣٢:١٩)"]

عین السلام، عین الحسن، عین الخیر، عین العارفین

عین کے مترادف

خاص, دیدہ

آنکھ, اصل, انکھڑی, بجنسہ, بصر, بہت, پورا, چشم, چشمہ, حقیقت, خاص, دھارا, دیدہ, ذات, سوت, سوتا, عَیَنَ, منبع, نین, ٹھیک

عین کے جملے اور مرکبات

عین الیقین, عین حیات, عین غین

عین english meaning

veryexactintrinsickrealjust((Plural) اعیون a|yun) EyeAin

شاعری

  • آنکھیں جو ہوویں تیری تو تو عین کر رکھے
    عالم تمام گروہ نہیں تو یہ سب ہے کیا
  • اگر چشم ہے تو وہی عین حق ہے
    تعصّب تجھے ہے عجب ماسوا سے
  • موند رکھنا چشم کا ہستی ہیں عین دید ہے
    کچھ نہیں آتا نظر جب آنکھ کھولے ہے حباب
  • چوٹ لگے اور آنسو آئیں‘ جزو فطرت‘ عین فطرت
    لیکن جس محفل میں میں ہوں‘ اس کا یہ دستور نہیں
  • نہ کر اعتبار اوس کی کئی کا ایتا
    کہ ہے عین وہ چرب تیرا بھتا
  • نہ عین داخلی وغیر خارجی آرے
    طلسم بوالعجب سیمیا گری ہوں میں
  • رستم بھاگ کا بھوگنی بخت وار
    گھر اس کا سوتھا عین بندر کے سار
  • خدمت میں اوج بچہ آہو کابڑھ گیا
    حیدر کے نور عین کی آنکھوں پہ چڑھ گیا
  • کیا بہانہ جو کافر نے بت پرستی کا
    تو عین وصل میں پتھرائیں پتلیاں میری
  • عین مستی میں ہمیں دید فنا ہے انشا
    آنکھ جب موندتے ہں سیر عدم کرتے ہیں

محاورات

  • اس طرح نکلنا جیسے عینک میں سے نگاہ نکلتی ہے
  • اعتدال حرکت عین
  • اینٹ کی عینک لگاؤ
  • تعین کرنا
  • تعینات کرنا
  • دال فے عین ہونا
  • لالہ با اعتبار عینک
  • متعین کرنا
  • متعین ہونا
  • معین کرنا

Related Words of "عین":