فرض کے معنی

فرض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَرْض }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٩٩ء کو "نور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مقرر کرنا","بار ثبوت","تسلیم کیا ہے","حکمِ خداوندی","ذمہ داری","وہ نماز کی رکعتیں جن کا پڑھنا لازمی ہے","کارِ مفتوضہ","کارِ منصبی","کام جو خدا کے حکم سے ضروری طور پر کرنا مقرر ہوا ہو"]

فرض فَرْض

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : فَرائِض[فَرا + اِض]
  • جمع غیر ندائی : فَرْضوں[فَرْ + ضوں (و مجہول)]

فرض کے معنی

١ - [ فقہ ] وہ عمل جو دلیلِ قطعی سے ثابت ہوا اور اس میں شبہ نہ ہو، جیسے: نماز روز وغیرہ اس کا منکر کافر ہے اور تارک مستوحبِ عذاب، فرمودۂ خداوندی، جس کا کرنا لازمی ہو۔

"مال کا چالیسواں حصہ بطور زکوٰۃ دینا فرض ہے۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١٣٩)

٢ - ضروری، لازمی، واجب۔

"ترجمے میں مترجم پر مصنف کے خیالات کی پابندی فرض ہوتی ہے۔" (١٩٨٤ء، ترجمہ روایت اور فن، ٤١)

٣ - منحصر، موقوف۔

"ایک مجھ پر کیا فرض ہے جو پڑھی لکھی ہو گی وہ پڑھے لکھے ہی کو چاہے گی۔" (١٨٨٠ء، فسانہ آزاد، ١٤٩:١)

٤ - نقل کے علاوہ وہ نماز جو پانچ وقت واجب کی حیثیت سے پڑھی جاتی ہے۔

"آزادی نے اوپر جا کر وضو کیا سنتیں پڑھیں فرضوں کی نیت باندھی۔" (١٨٩١ء، ایامٰی، ٨٠)

٥ - ذمہ داری، ڈیوٹی، کارمنصبی۔

"صرف میرا فرض باقی رہتا تھا۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٧٤)

٦ - مرنے والے کے ورثے اور ترکے کی وہ تقسیم جو ارزوئ واجب ہے (مہذب اللغات)

٧ - تشخیص، تعین، اندازہ، کسی چیز کا وقت مشخص کرنا؛ کنایۃً نکاح۔ (نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ)

فرض کے مترادف

ڈیوٹی, واجب

حق, ضروری, فَرَضَ, فریضہ, لازمی, مانا, نکاح, واجب, ڈیوٹی

فرض کے جملے اور مرکبات

فرض محال, فرض منصبی, فرض نسبتی, فرض شناس, فرض عظیم, فرض عین, فرض کر کے, فرض کفایہ, فرض اصلی

فرض english meaning

divine commanda dutythe ommision of which is considered as a mortal sinan obligationa duty ana staturean ordinancedutyobligationresponsibilitysupposition

شاعری

  • رنجش کی بات فرض ہے کیا پھر کبھی سہی
    اب ملو تو خوشی سے گلہ پھر کبھی سہی
  • ترا نام طغراے ایماں ہے فرض
    ہر آغاز میں فکر پایاں ہے فرض
  • فرض پہلا تو یہ ہے راہ محبت میں چلو
    آو جانے دو ابھی شاہ کی خدمت میں چلو
  • کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک ما حواب
    آو نہ ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی
  • سکون و ادب عشق میں چاہیے
    عبادت میں تعدیل ارکاں ہے فرض
  • ہے فرض شوہروں پہ بیویوں کی اس وفا کا حق
    نہ جانے جو وفا کا حق نہ مانے وہ خدا کا حق
  • دے ڈالو تم ہی خس سخن جلد اے نسیم
    ہر مالدار پر ہے زکوٰة خزانہ فرض
  • وو رستا ہے بتوں کا فرض ہے جانا وہاں کل پر
    جھمکڑا ہے خدائی کا میاں الماس کے پل پر
  • یہ زمانہ وہ ہے جس میں ہیں بزرگ و خرد جتنے
    انہیں فرض ہوگیا ہے گلہ حیات کرنا
  • ان کا تشکر بھی ہے فرض دل و جان پر
    روح وطن بن گئے‘ جو مرے خونیں قبا

محاورات

  • اپنے فرض سے ادا ہونا
  • فرزند وہ جو پند مانے اور باپ کا کہنا فرض جانے
  • فرض اتارنا یا ادا کرنا
  • فرض اتر جانا۔ اترنا یا ادا ہونا
  • فرض ساقط ہونا
  • فرض سے ادا ہو جانا
  • فرض سے ادا ہونا
  • فرض عاید ہونا
  • فرض کرنا
  • فرض ہونا

Related Words of "فرض":