فرمہ کے معنی
فرمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ فَرْ + مَہ }
تفصیلات
iانگریزی اسم forme کا مؤرد ہے۔ ماخذ زبان کی طرح اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "سفرنامۂ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔
["forme "," فَرْمَہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : فَرْمَے[فَر + مے]
- جمع غیر ندائی : فَرْموں[فَر + موں (و مجہول)]
فرمہ کے معنی
"فارم (Forme) اردو میں کئی معنوں میں مستعمل ہے . چھپا ہوا کاغذ جو خانہ پُری کے لیے دیا جاتا ہے، فارم سے بنا ہوا لفظ |فرمہ| چھپائی کی اصطلاح کے طور پر رائج ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٨٥)
"چھپی ہوئی کتاب کے فرمے تھے، جن کے چھوٹے بڑے لفافے بنائے جا رہے تھے۔" (١٩٥٥ء، سعادت حسن منٹو، نمرود کی خدائی، ١٤٨)
"سفید کپڑے سے لپیٹ کر فرمے میں یعنی وہ برتن کہ جس کے ہر طرف سوراخ رہے رکھ کر سر پوش کرے۔" (١٨٤٥ء، دولت ہند، ٧١)
فرمہ english meaning
["A proof-sheet"]