فطرت کے معنی

فطرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فِط + رَت }دانائی، پیدائش قدرت

تفصیلات

iعربی زبان ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنٹ سانٹ","اصل خلقعت","چال بازی","سانٹ گانٹھ","سانٹھ گانٹھ","عقل مندی","فتنہ انگیزی","فتنہ پردازی","فتنہ پروری","مفسدہ پردازی"],

فطر فِطْرَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : فِطْرَتیں[فِط + رَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : فِطْرَتوں[فِط + رَتوں (و مجہول)]
  • لڑکی

فطرت کے معنی

١ - قدرتی طور پر پیدا کی ہوئی کائنات، آفرینش، قدرت، نیچر۔

"میرا خیال تھا کہ شائد فطرت کی نیرنگیوں میں خدا کی قدرت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٥٤٦)

٢ - قدرتی حالات۔

"فطرت کے ساتھ ایک دائمی جنگ نے ان لوگوں کو حد درجہ جفاکش بنا دیا تھا، وہ کئی کئی دن تک گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ سکتے تھے۔" (١٩٤٧ء، آخری چٹان، ١٢)

٣ - قانونِ قدرت۔

"عرب میں اسلام سے پہلے مختلف مذاہب تھے بعضوں کا خیال تھا کہ جو کچھ ہے زمانہ یا فطرت (قانونِ قدرت) ہے خدا کوئی چیز نہیں۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ١١٣:١)

٤ - طبیعت یا اقتضائے طبیعت جو پیدائشی ہو اور خارجی اثر سے پیدا نہ ہوا ہو، خمیر، سرشت۔

 میری فطرت میں ہے روا داری ہے دلیلِ الست میرا وجود (١٩٨٣ء، حصارِانا، ١٣٨)

٥ - عیاری، چالاکی، فریب۔

 اے شیخ مرے ساتھ یہ فطرت نہ چلے گی واللہ کہ کچھ سے بھی زیادہ ہوں گنہ گار (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٩٦)

٦ - سازش، سانٹ گانٹھ، (فقرہ) یہ چوری دونوں کی فطرت سے ہوتی ہے۔ (نوراللغات)

"رسول اللہۖ فرمائے پانچ چیزیں ہیں فطرت میں کے ختنہ کرنا اور استعداد یعنی موئے زہار تراشنا اور منچہ کترنا اور ناخن لینا اور بغل کے بال چننا۔" (١٨٦٠ء، فیض الکریم، ٧٨)

٧ - دانائی، عقلمندی، ہوشیاری، زیرکی۔ (فرہنگِ آصفیہ)

٨ - دین، سنت۔

٩ - وہ شکل جو بچہ پیٹ میں اختیار کرتا ہے، مضغہ، لوتھڑا، ہیولا۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔

فطرت جمال، فطرت گل، فطرت مہتاب

فطرت کے مترادف

سرشت, قدرت, عادت, ذات, نہاد, نیچر

آفرنیش, پیدائش, تخلیق, جبلّت, چالاکی, خِلقت, خمیر, دانائی, سازش, سرشت, شرارت, طبیعت, طینت, عقل, فریب, فَطَرَ, قدرت, گھٹی, نیچر, ہوشیاری

فطرت کے جملے اور مرکبات

فطرت خارجیہ, فطرت سلیم, فطرت شناس, فطرت نگار, فطرت نگاری, فطرت باز, فطرت بھرا, فطرت پرستی, فطرت پسندی, فطرت ثانیہ, فطرت اللہ

فطرت english meaning

wisdomsagacitycunning; naturecreationform; deceittrickFitrat

شاعری

  • فطرت نے جو لکھے ہیں وہ کتبے پڑھا کرو
    مہنگی ہیں گر کتابیں تو چہرے پڑھا کرو
  • چمکتا ہے شہیدوں کا لہو فطرت کے پردے میں
    شفق کا حسن کیا ہے‘ پھول کی رنگیں قبا کیا ہے
  • حوادث سے اُلجھ کرمسکرانا میری فطرت ہے
    مجھے ناکامیوں پر اشک برسانا نہیں آتا
  • شکایت کیوں اسے کہتے ہو‘ فطرت ہے یہ انساں کی
    مصیبت میں خیال عیشِ رفتہ آ ہی جاتا ہے
  • یہ بَرگ و گل تو فقط تجربہ ہیں فطرت کا
    بہار کو تو ابھی خود بہار کی ہے لگن
  • مرے مزاج کی یہ مادرانہہ فطرت ہے
    سویرے ساری اذیت میں بھول جاؤں گا
  • پست ہے زاہد کوتاہ نظر کی فطرت
    آنکھ اونچی لنجہ پوتہ پئ تو ندنہمہ لو
  • آہ تھا فطرت بیباک کا انجام یہی
    کردیا شوق نے بازیچہ تقدیر مجھے
  • خدا کے باب میں منطق کو پھر کیوں یہ نگا پو ہے
    جہاں عشوے ہیں فطرت کے فقط اور عالم ہو ہے
  • وہ باب شہر پناہ طلسم فطرت پر
    وفور جوش میں باندھا گیا ہے بندھن وار

محاورات

  • شیخ ‌تیری ‌فطرت
  • فطرت پر آفریں کہنا

Related Words of "فطرت":