فلیپ کے معنی

فلیپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَلَیپ (ی لین) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے دخیل اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "طلیعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["flap "," فَلَیپ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : فَلَیپَس[فَلَیپَس (ی لین)]
  • جمع غیر ندائی : فَلَیپوں[فَلَے (ی لین) + پوں (و مجہول)]

فلیپ کے معنی

١ - کتاب کا گرد پوش یا سرورق یا اس کا کوئی جزو۔

"کتاب کے فلیپ پر ان کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے. میں ان دونوں کی تائید کرتا ہوں۔" (١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٥٠)

٢ - کپڑے کی پٹی جو تمغہ وغیرہ لگانے کے لیے کندھوں پر لگائی جاتی ہے، کسی چیز کا چوڑا اور چپٹا لٹکتا ہوا ٹکڑا جو صرف ایک طرف سے ٹکا ہوا ہو۔

"ان کی قمیض میں کندھے پر فلیپ نہیں ہوتا۔" (١٩٢٦ء، طلیعہ، ٩)

٣ - خیمے کا پردہ

"شیام نے خیمے کے فلیپ کو رسی باندھتے ہوئے پوچھا۔" (١٩٤٢ء، شکست، ٤٦)

Related Words of "فلیپ":