فیصلہ کے معنی

فیصلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فَیص (ی لین) + لَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیچ بچاؤ","بے باقی","راضی نامہ","رفع تکرار","ٹھیرنا۔ کرنا ہونا کے ساتھ"]

فصل فَیصَل فَیصْلَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : فَیصْلے[فَیص (ی لین) + لے]
  • جمع : فَیصْلے[فَیص (ی لین) + لے]
  • جمع غیر ندائی : فَیصْلوں[فَیص (ی لین) + لوں (مجہول)]

فیصلہ کے معنی

١ - کسی قضیے، مقدمے یا جھگڑے وغیرہ کے طے کرنے کا عمل، تصفیہ، چکوتا۔

"یہ پسند نہیں کریں گے کہ ہم پر کوئی فیصلہ ٹھونسا جائے۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣٩٣)

٢ - کسی معاملے کے تصفیے کے سلسلے میں حاکم یا عدالت کا حکم۔

 یہ اہلِ حسن ہیں وہ حاکمانِ ناانصاف جو فیصلہ بھی کریں عشق کے خلاف کریں (١٩٨٧ء، ثبات، ٦٣)

٣ - خاتمہ

"مختار منتجے کا دم تو پہلے ہی سوکھ چکا تھا اب رہا سہا اور بھی فیصلہ ہو گیا۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ٤٧)

فیصلہ کے مترادف

فتوی, فرمان, مفاہمت

انفصال, بُھگتان, پرچھا, پرکھ, تجویز, تصفیہ, جانچ, چکوتا, حکم, سمجھوتا, صفائی, صلح, فتویٰ, مصالحت, مفاہمت, نبٹاؤ, نبیڑا, نمٹاؤ, نیاؤ, ڈگری

فیصلہ کے جملے اور مرکبات

فیصلہ کن, فیصلہ نویسی, فیصلہ نویس

فیصلہ english meaning

decree

شاعری

  • فیصلہ کیسے ہو کس نے دکھ اُٹھائے ہیں بہت
    زندگی آفت ہے اس میں مبتلا کوئی بھی ہو
  • فرق

    کہا اُس نے دیکھو‘
    ’’اگر یہ محبت ہے‘ جس کے دو شالے
    میں لپٹے ہوئے ہم کئی منزلوں سے گزر آئے ہیں!
    دھنک موسموں کے حوالے ہمارے بدن پہ لکھے ہیں!
    کئی ذائقے ہیں‘
    جو ہونٹوں سے چل کر لہُو کی روانی میں گُھل مِل گئے ہیں!

    تو پھر اُس تعلق کو کیا نام دیں گے؟
    جو جسموں کی تیز اور اندھی صدا پر رگوں میں مچلتا ہے
    پَوروں میں جلتا ہے
    اور ایک آتش فشاں کی طرح
    اپنی حِدّت میں سب کچھ بہاتا ہُوا… سنسناتا ہُوا
    راستوں میں فقط کُچھ نشاں چھوڑ جاتا ہے
    (جن کو کوئی یاد رکھتا نہیں)
    تو کیا یہ سبھی کچھ‘
    اُنہی چند آتش مزاج اور بے نام لمحوں کا اک کھیل ہے؟
    جو اَزل سے مری اور تری خواہشوں کا
    انوکھا سا بندھن ہے… ایک ایسا بندھن
    کہ جس میں نہ رسّی نہ زنجیر کوئی‘
    مگر اِک گِرہ ہے‘
    فقط اِک گِرہ ہے کہ لگتی ہے اور پھر
    گِرہ در گِرہ یہ لہو کے خَلیّوں کو یُوں باندھتی ہے
    کہ اَرض و سَما میں کشش کے تعلق کے جتنے مظاہر
    نہاں اور عیاں ہیں‘
    غلاموں کی صورت قطاروں میں آتے ہیں
    نظریں جُھکائے ہوئے بیٹھ جاتے ہیں
    اور اپنے رستوں پہ جاتے نہیں
    بات کرتے نہیں‘
    سر اُٹھاتے نہیں…‘‘

    کہا میں نے‘ جاناں!
    ’’یہ سب کُچھ بجا ہے
    ہمارے تعلق کے ہر راستے میں
    بدن سنگِ منزل کی صورت کھڑا ہے!
    ہوس اور محبت کا لہجہ ہے یکساں
    کہ دونوں طرف سے بدن بولتا ہے!
    بظاہر زمان و مکاں کے سفر میں
    بدن ابتدا ہے‘ بدن انتہا ہے
    مگر اس کے ہوتے… سبھی کُچھ کے ہوتے
    کہیں بیچ میں وہ جو اِک فاصلہ ہے!
    وہ کیا ہے!
    مری جان‘ دیکھو
    یہ موہوم سا فاصلہ ہی حقیقت میں
    ساری کہانی کا اصلی سِرا ہے
    (بدن تو فقط لوح کا حاشیہ ہے)
    بدن کی حقیقت‘ محبت کے قصے کا صرف ایک حصہ ہے
    اور اُس سے آگے
    محبت میں جو کچھ ہے اُس کو سمجھنا
    بدن کے تصّور سے ہی ماورا ہے
    یہ اِک کیفیت ہے
    جسے نام دینا تو ممکن نہیں ہے‘ سمجھنے کی خاطر بس اتنا سمجھ لو
    زمیں زادگاں کے مقدر کا جب فیصلہ ہوگیا تھا
    تو اپنے تحفظ‘ تشخص کی خاطر
    ہر اک ذات کو ایک تالہ ملا تھا
    وہ مخصوص تالہ‘ جو اک خاص نمبر پہ کُھلتا ہے لیکن
    کسی اور نمبر سے ملتا نہیں
    تجھے اور مجھے بھی یہ تالے ملے تھے
    مگر فرق اتنا ہے دونوں کے کُھلنے کے نمبر وہی ہیں
    اور ان نمبروں پہ ہمارے سوا
    تیسرا کوئی بھی قفل کُھلتا نہیں
    تری اور مری بات کے درمیاں
    بس یہی فرق ہے!
    ہوس اور محبت میں اے جانِ جاں
    بس یہی فرق ہے!!
  • تھے ثبت حکمِ ہجر پر اُس کے بھی دستخط
    تقرید ہی کا لکھا ہُوا فیصلہ نہ تھا
  • ہمارے بس میں کوئی فیصلہ تھا کب امجد!
    جُنوں کو چُنتے ، وفا اختیار کرتے ہوئے!
  • میں کب تنہا ہوا تھا،یاد ہوگا
    تمہارا فیصلہ تھا، یاد ہوگا
  • بھری جوانی امنگ کے دن لڑیں نگاہیں کہ فیصلہ ہے
    بخیر انجام ہو الٰہی یہ دل کا پہلا معاملہ ہے
  • فیصلہ پاک کیا تیر نگاہ سے تم نے
    بے وفا کو نہ کسی اہل وفا کو دیکھا
  • ہو نہ جائے فیصلہ میرا تمھارا اب یہیں
    داور محشر کے آگے آنکھ سرمائی تو کیا
  • بتوں سے ہے متعلق معاملہ دل کا
    خدا ہے حشر میں بھی ہو جو فیصلہ دل کا
  • برقی خبر یہ آئی کہ بجلی گری کوئی
    پھونکا ہرایک خرمن جاں فیصلہ ہوا

محاورات

  • زبان پر فیصلہ ہونا
  • فیصلہ زبان پر ہونا
  • فیصلہ کرنا
  • فیصلہ ہونا
  • قصہ فیصل یا فیصلہ ہونا
  • قیمت کا فیصلہ ہونا

Related Words of "فیصلہ":