قرینہ کے معنی

قرینہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قَرِی + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں حقیقی معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک چیز کی دوسری چیز سے پیوستگی","تال میل","خوش اسلوبی","دو چیزوں کے درمیان کی ظاہری مناسبت","مناسبت جو دو چیزوں میں ہو"]

قرن قَرِینَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : قَرِینے[قَری + نے]
  • جمع : قَرِینے[قَری + نے]
  • جمع غیر ندائی : قَرِینوں[قَری + نوں (واؤ مجہول)]

قرینہ کے معنی

١ - ایک چیز کی دوسری چیز سے پیوستگی یا مناسبت یا قربت، باہمی تعلق۔

"تصریحات لغت کے علاوہ تاریخی قرینہ نہایت قوی موجود ہے۔" (١٩٠٤ء، مقالاتِ شبلی، ٢٢٩:١)

٢ - قیاس، اندازہ، علامت۔

"قرینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹوٹ گیا ہو گا اس لیے تاروں سے جوڑ دیا ہو گا۔" (١٩١٤ء، سیرت النبیۖ، ٢٠٢:٢)

٣ - ڈھنگ، وضع، طور طریق، انداز، علامت، طریقہ۔

 صرف تھوڑا سا ملاوٹ کا قرینہ چاہیے چائے کی پتی سے کٹ سکتا ہے بندے کا جگر (١٩٨٦ء، قطع کلامی، ١٠٧)

٤ - موزونیت، سلیقہ، ترتیب۔

"انھوں نے . زندگی میں امکان کی حد تک ایک قرینہ اور ترتیب پیدا کرنے کی کوشش کی۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٩٧)

٥ - حقے کے نیچے کی چھوٹی لکڑی جس کے ذریعے دھواں حقے میں جا کر نیچے سے باہر نکلتا ہے۔

"حقے کے اجزا اور اسباب کے نام یہ ہیں . قرینہ۔" (١٨٤٨ء، توصیفِ زراعات، ١٣٤)

قرینہ کے مترادف

اندازہ

انداز, اندازہ, ترتیب, تعلق, روش, سجاوٹ, سلیقہ, شکل, صورت, طرز, طریق, طور, علاقہ, قیاس, قیافہ, موزونیت, نسبت, وضع, ڈھنگ

قرینہ کے جملے اور مرکبات

قرینہ بقرینہ, قرینۂ مجہول, قرینۂ معروف

قرینہ english meaning

context; cause; conjecture; general tenure; similarityanalogy; connexionorder; method of procedurewaymodemannerbe endangeredbe jeopardized [A]

شاعری

  • شہ سے کب ہوتا ہے مِلنے کا قرینہ دیکھوں
    کیا دِکھاتا ہے محرم کا مہینہ دیکھوں

محاورات

  • قرینے سے بے قرینہ ہونا

Related Words of "قرینہ":