قوام کے معنی
قوام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ قِوام }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کھڑا ہونا","شکر یا کھانڈ جو پانی میں گھول کر پکائی گئی ہو","شیرہ (بنانا۔ تیار کرنا بگوانا وغیرہ کے ساتھ)","کسی چیز کی سلعت اور بناوٹ"]
قءم قِوام
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : قِواموں[قِوا + موں (و مجہول)]
قوام کے معنی
نہ دے جو حکم کسی کو بغیر استمزاج وہی جو قیمِ اقدار ہے قوام قیم (١٩٦٦ء، منحمنا، ٢٧)
"معاشرے کی تنظیم دوام، نسل آدم کی بِنائے قوام کے لیے پہلا حکم پروردگار بے کنار و بے حد سے ہوا۔" (١٩٦٩ء، سائنس اور فلسفے کی تحقیق، ١٩)
"چھوٹی سی ڈبیا سے ماچس کی تیلی کی مدد سے تھوڑا سا قوام نکالا۔" (١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ٩٠)
"خوشامدیوں میں گھرا ہوا انسان شیرے کے قوام میں پھنسی ہوئی مکھی کی طرح بے بس اور معذور ہوتا ہے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٥١)
"نظام ترتیبی کا قوام کچھ . بگڑا ہوتا ہے۔" (١٩٨٥ء، مولانا ظفر علی خاں بحیثیت صحافی، ٩٣)
"ان کے دین و ملت کا قوام کتنا بگڑ گیا تھا۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٣٧:٤)
"تاکہ اس کا قوام قائم رہے دوات ڈھکنے دار ہونا بھی ضروری ہے۔" (١٩٦٣ء، صیحیفہ خوشنویساں، ٢٠٧)
قوام کے مترادف
ستون
ار, استادگی, اصل, اصلیت, بقا, چاشنی, ستون, سہارا, شِیرہ, عماد, قَوَمَ, قیام, مادہ, مدار, نظام, ٹھہراؤ, ٹیک
قوام english meaning
that on which anything restsor in which it consists; essencesubstance; competency; syrup; materialsingredients
شاعری
- بوسوں سے غیر کے لب شیریں ہوئے ہیں تلخ
بگڑی وہ چاشنی وہ قوام عسل گیا