قوت کے معنی

قوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ قُوْ + وَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل حالت میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پالنا","مضبوط ہونا","آب و دانہ","آن جل","تمام انسانی قوتوں کا تعلق دماغ سے ہوتا ہے اگر دماغ کو خاص جگہ پر صدمہ پہنچے تو قوت متعلقہ جاتی رہتی ہے","خوراک کھانا","دست گیری","وانہ پانی"]

قوی قُوَّت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : قُوَّتیں[قُوْ + وَتیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : قُوَّتوں[قُوْ + وَتوں (و مجہول)]

قوت کے معنی

١ - حرکت و عمل کی اہلیت، توانائی، جسمانی زور، اقتدار، اختیار، مشکل کاموں کو انجام دینے کی قابلیت یا استطاعت، شکتی، سکت، توانائی، قدرت (کام کرسکنے کی قابلیت کا نام اصلاح میں قوت ہے) طاقت، زور، قوی ہونا، زبردست ہونا، صاحب زور ہونا۔

"فرمایا، کہ . قوت کا نشہ بڑا برا ہوتا ہے" (١٩٨٤ء، طوبٰی، ٥٥٣)

٢ - سہارا، مدد، اعانت، تقویت۔

"ملکہ بھی معشوقہ شہزادہ اسد فاتح طلسم کی ہو گی اور شہزادے کے نکاح میں آئے گی بحول و قوت الٰہی۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہو شربا، ٩٣٩:١)

٣ - سلطنت، دولت، ریاست۔ (فرہنگ آصفیہ)

"پھر اگر قوت شم سے متمتع ہونے کو خیال میں لائے تو پوری وسعت تمتع اسلام کی رو سے اس کے پیرو کو حاصل ہے۔" (١٨٩٧ء، کاشف الحقائق، ٣١:١)

٤ - کسی چیز کو محسوس کرنے کی قابلیت، حس، حاسہ۔

"افراد کے بعض مشاعر اور خیالات ایسے ہوتے ہیں جو صرف اس وقت قوت سے فعل میں آتے ہیں۔" (١٩١٨ء، روح الاجتماع، ٦٠)

٥ - [ طبیعیات ] وہ زور یا طاقت جو کسی قسم کی سابقہ حالت کو بدل دے۔ (فرہنگ آصفیہ)

٦ - وہ امر جس کے سبب کسی شے سے فعل یا افعال صادر ہو سکے، کسی امر یا فعل کی استعداد، امکان استعدادی۔

قوت کے جملے اور مرکبات

قوت استدلال, قوت بازو, قوت ارادی, قوت گویائی, قوت مدافعت, قوت بخش, قوت اظہار, قوت بینائی, قوت ہاضمہ, قوت شامہ, قوت ذائقہ, قوت خرید, قوت حیوانی, قوت حافظہ, قوت جاذبہ, قوت نامیہ

قوت english meaning

strengthpowervirtue; authority; a faculty(PL . قویٰ quua|)(Plural) قویٰ quva|capacityeffectenergyeneryfacultyforce powerinfluenceleft in the mouthpotentialitystrenghth vigourstrength vigoursulksupportto pull or wear long faceto sobvigourvirtuevirtue ; influence ; effect

شاعری

  • آپ کے پاس خریداری کی قوت ہے اگر
    آج سب لوگ دکانوں میں سجے رکھے ہیں
  • ہےاس کی سکت بھگت نبوت
    ورنہ یہ کہاں ہو زور و قوت
  • تن لرزنے لگے دل خوف سے آگندہ ہو
    ویو بھی دیکھ کے قوت مرے شرمندہ ہو
  • گلوری وہ نہیں کھاتے ہیں مسی مل کے ہونٹوں پر
    نگیں یا قوت کا نیلم کی پٹری پر جماتے ہیں
  • امتحاں قوت بازو کا کیا جبکہ نسیم
    شکر صد شکر کہ تنکا بھی بمشکل ٹوٹا
  • جاتے ہیں آتش یا قوت کے شعلے تاچرخ
    تفتگی سے یہ معادن کی ہوئی کیفیت
  • پیل دنیا نہیں کچھ پیل کاپشہ کو کام
    حول قوت سے ترے چاہیے ٹک اوسکو کمک
  • امتحان قوت بازو کا کیا جبکہ نسیم
    شکر صد شکر کہ تنکا بھی بمشکل ٹوٹا
  • اس عہد میں شاعر کے لیے قوت نہیں ہے
    اس باغ میں طوطی کے لیے توت نہیں ہے
  • دل میں نہ تو قوت ہے نہ خون اور نہ امید
    یہ گھر ہے کسی خانہ بر انداز مکیں کا

محاورات

  • اتفاق ہی میں قوت ہے
  • قوت بازو کے جوہر دکھانا
  • قوت بشری سے خارج ہونا
  • قوت تھوڑی منزل بہت
  • قوت دینا
  • ہر ‌کہ ‌پدر ‌ندارد ‌سایہ ‌سرندارد۔ ‌ہر ‌کہ ‌پسر ‌ندارد ‌نور ‌نظر ‌ندارد۔ ‌ہر ‌کہ ‌برادر ‌ندارد ‌قوت ‌بازو ‌ندارد۔ ‌ہر ‌کہ ‌زن ‌ندارد ‌آسائش ‌تن ندارد۔ وہر ‌کہ ‌ایں ‌ہمہ ‌ندارد ‌ہیچ ‌غم ‌ندارد

Related Words of "قوت":