لابی کے معنی
لابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لا + بی }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Lobby "," لابی"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : لابِیاں[لا + بِیاں]
- جمع استثنائی : لابِیْز[لا + بِیْز]
- جمع غیر ندائی : لابِیوں[لا + بِیوں (و مجہول)]
لابی کے معنی
"یہ لابی ہے جو اردو میں پارلیمنٹ کے اس بڑے کمرہ کے لیے رائج ہے جس میں پبلک کو آنے کی اجازت ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٣٧٩)
"یہ سارا شاخسانہ اسرائیلی اور امریکی لابی کا تھا۔" (١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ١٥٢)
"ہوٹل کی لابی میں اس کے نام تین خط تھے۔" (١٩٧٩ء، عزیز احمد، رقص، نا تمام، ٢٦٤)