لفٹ کے معنی

لفٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لِفْٹ }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "رسالہ تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوپر کو اٹھانا","اونچا کرنا","بلند کرنا","کسی پیدل شخص کو گاڑی میں سوار کرنا"]

Lift لِفْٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : لِفْٹیں[لِف + ٹیں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : لِفْٹْس[لِفْٹْس]
  • جمع غیر ندائی : لِفْٹوں[لِف + ٹوں (و مجہول)]

لفٹ کے معنی

١ - اٹھانا نیز (سامان یا لوگوں کو) اوپر چڑھانے اور نیچے اتارنے کی کل جو بجلی سے چلتی ہے اور عموماً کئی منزلہ عمارتوں میں نصب ہوتی ہے۔

"پہلے دی آمور، کی چھ منزلہ سر بفلک عمارت کی لفٹ میں سوار ہو جائیں۔" (١٩٨٧ء، دامن کوہ میں ایک موسم، ٢٩)

٢ - کسی پیدل چیز کو اپنی سواری میں بٹھانا۔

"ایک نوجوان لڑکی کے قریب گاڑی ٹھہرالی اور اسے کہا: لفٹ چاہیے۔" (١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١١٧)

Related Words of "لفٹ":