لٹک کے معنی
لٹک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَٹَک }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ فعل |لٹکنا| کا حاصل مصدر |لٹک| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٣ء کو "دیوان فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) لٹکنا کا","(س ۔ لڈ ۔ پھینکنا)","بے پروائی","جن وپری کا اثر","جھالر (ہونا کے ساتھ)","چلنے ، بولنے یا گانے کا انداز","دیوانگی یا جنون کا اثر","دیوانہ پن","عشق محبت","نازو انداز"]
لٹکنا لَٹَک
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
لٹک کے معنی
"انشا کا کہنا ہے کہ ایسی بحروں میں ایک لٹک ہوتی ہے۔" (١٩٧٠ء، برش قلم، ١٧)
"جب چمگادڑ کے پنجوں سے اپنی لٹک چھوٹ جاتی ہے تو وہ چیخ مار کر ادھر ادھر اڑتا ہے۔" (١٩٣٣ء، ریاست، ذاکر حسین، ١٣١)
کسی لچک دھائی کمر نے دم خرام کیسی لٹک سے لے کے چلی زلف یار دل (١٨٩٧ء، دیوان مائل، ١٢٠)
"صبح اٹھے تو چہرے پر ایک خاص طرح کی سوجھ بوجھ یا نیچ اونچ اور چال ڈھال میں ایک خاص طرح کی لٹک نظر آئی۔" (١٩٥٦ء، شیخ نیازی، ٧٩)
لٹک باقی ہے اب تک گو تری محفل میں بیٹھا ہوں کہ رہ رہ کر خیال آتا ہے جوہر کو بیاباں کا (١٩٠٨ء، مخزن، لاہور، جنوری، ٧١)
"ایک حقیر و ناتواں چیونٹی کو حرکت و عمل کی لٹک نے عظیم الشان اور بلند و بالا پہاڑ سے بھی اونچا مقام عطا کر دیا۔" (١٩٨٨ء، فاران، کراچی، نومبر، ١٩)
لٹک کے مترادف
آویزش, سایہ
آسیب, آویزش, ادا, بھوت, پردہ, پریت, ترنگ, تعلیق, جنط, خُو, دھت, دیوانگی, سایہ, عادت, لاپرواہی, لت, لٹکاؤ, لہر, موج, ناز
لٹک english meaning
hangingdependingdangling; affected motion in blandishment; affected gait; airstylefashionmanner
شاعری
- کیوں تری چال لٹک دیکھ کے دل لٹکے ہیں
کچھ تو ہم کو بھی بتا کس سے یہ سیکھا لٹکا - جوڑا بندھا یہاں وہاں سودا ہوا نصیب
نازل ہوئی بلا جو وہ گیسو لٹک گئے - لٹک چال سوں جب چلے سروقد سوں
او چھب دیکھ کر سرو اپ نا سنبھالے - پل پل مٹک کے دیکھے ڈگ ڈگ چلے لٹک کے
وہ شوخ چھل چھبیلا طناز ہے سراپا - چلے لٹ پٹ لٹک بالی سو ہوشہ مد سوں متوالی
انچل سر چھوٹ گل لالی جھولے اس متواری کا - قد ترا‘ ازبسکہ رکھتا ہے لٹک جوں شاخ گل
باد کے چلنے سے جاتا ہے لہک جوں شاخ گل - غرارے سئے تھی کوئی کئی تھی بناؤ
لٹک میں بھی اوس کی تھا نادر سبھاؤ - تیری ادا نیاری
ایسی لٹک پیاری - ہر عضو نزاکت بھرا ہوا اور تس پہ بدن سب گداریا
قامت سے قیامت سر تا پا چلنے میں لٹک پھر ویسی ہے - لٹک باقی ہے اب تک گو تری محفل میں بیٹھا ہوں
کہ رہ رہ کر خیال آتا ہے جوہر کو بیاباں کا
محاورات
- ادھر (٢) میں لٹکانا
- ادھر (٢) میں لٹکنا
- ادھر میں لٹکنا
- الٹا لٹک جانا ۔ لٹکنا
- الٹا لٹکادینا۔ لٹکانا
- ایسی لٹکی کہ بھوئے پٹکی
- بات لٹکائے رکھنا
- پاؤں گور (یا قبر) میں لٹکائے بیٹھنا
- پاؤں گور میں لٹکانا
- چمگادڑ کے گھر آئی چمگادڑ آ بوا لٹک رہیں۔ چمگادڑ کے گھر مہمان آئے۔ ہم بھی لٹکیں تم بھی لٹکو ۔ چمگادڑ کی مہمانی میں بھی لٹکوں تو بھی لٹک۔ چمگادڑوں کی مہمانی آؤ لٹک رہو