لٹھ کے معنی

لٹھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَٹْھ }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "گلزار نسیم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(پ) چرخے کی لاٹھ","مجازاً درشت کلام","موٹی اور لمبی لاٹھی","ہاتھ کی موٹی لکڑی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

لٹھ کے معنی

١ - (ہاتھ کی) موٹی لاٹھی، عصا (بانس یا لکڑی کا)، چوب دستی۔

"اس سے نیچے کانسی کے بڑے بڑے گھنٹے لٹک رہے تھے اور ان کی لٹھ کے ساتھ فولادی رسے کا سراربٹ کیا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔" (١٩٨٣ء، سفر مینا، ٦٣)

٢ - دھات وغیرہ کی بنی ہوئی لاٹھی۔

"کرنیک ایک گھومنے والے لٹھ کے ساتھ جس کو شیفٹ کہتے ہیں ملحق ہوتا ہے۔" (١٩٦٦ء، حرارت، ٦٠٠)

٣ - [ مجازا ] جاہل، اجڈ، جنگلی، وحشی۔

"ان کو ہم دہلی اور پوپی والے نیچ جاہل اور اجڈ سمجھتے تھے . تہذیب و تمدن چھو نہیں گئے تھے، گنوار لٹھ۔" (١٩٨٧ء، نگار، کراچی، جولائی، ٦٦)

لٹھ english meaning

a stickstaffclubcudgel; a measuring rod or pole

شاعری

  • اور گنور دل پکار کر’’ہو ہو!‘‘
    اب تو لٹھ وار ہے لگانے کو
  • بولا وہ کہ یہ جو لٹھ مرا ہے
    موسیٰ کا عصا ہے اژدہا ہے
  • تو ہم بھی لٹھ بہادر ہےن نہیں اس میں بھی کم تم سے
    کہ ہیں کس باپ کے بیٹے ابے باوا ابے باوا
  • غل شور‘ دھینگا مشتیاں‘ لٹھ پونگا‘ مار دھاڑ
    گلیاؤ‘ لام کاف‘ دھما چوکڑی‘ لتاڑ
  • عاجز کوئی‘ بیکس کوئی‘ ظالم کوئی‘ لٹھ مار
    مفلس کوئی‘ ناچار‘ تونگر کوئی‘ زردار
  • لو ہو گیا ہے اونٹ الیکشن کا بے نکیل
    اب لٹھ چلیں گے جلسوں میں آباد ہوں گے جیل

محاورات

  • الف کے نام لٹھ (- لٹھا) نہ جاننا
  • برچھی میری کرچھی تلوار میری موسی۔ لٹھ میرا بیری جو لگے تو لہو کی ڈھیری
  • تم تو عقل کے پیچھے لٹھ لئے پھرتے ہو
  • تیلی کے تینوں مریں اوپر سے ٹوٹے لٹھ
  • دھول کے ‌لٹھ ‌لگانا
  • سو پٹیت نہ ایک لٹھیت
  • سو لٹھیت نہ ایک پٹیت
  • سوت نہ کپاس جولا ہے (یا کولی) سے لٹھم لٹھا
  • سوت نہ کپاس جولاہے (یا کولی) سے لٹھم لٹھا
  • سوت نہ کپاس کولی سے لٹھم لٹھا

Related Words of "لٹھ":