لیکن کے معنی
لیکن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لے + کِن }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں فارسی زبان سے ماخوذ ہے اور بطور حرف استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حرف استثنا"]
اسم
حرف استثنا
لیکن کے معنی
"لکین اب ایسے میورئیل بننا بند ہو گئے لگتا ہے مصور کے رنگوں کی ساری پیالیاں خالی ہوگئیں۔" (١٨٨٨ء، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، ٢١)
لیکن کے مترادف
پہ, پر
البتہ, الّا, اما, باوجود, بلکہ, پر, پرانتُو, پرنٹو, پس, لاکن, لیک, مگر, مُل, ولیک, ولیکن, ولے, ٹل
لیکن کے جملے اور مرکبات
لیکن ویکن
شاعری
- ہم خاک میں مِلے تو مِلے لیکن اے سپہر
اُس شوخ کو بھی راہ پر لانا ضرور تھا - شمع ساں جلتے رہے لیکن نہ توڑا یار سے
رشتہ اُلفت تمامی عُمر گردن میں رہا - اُس کا تو شہد و شکر ہے ذوق میں ہم ناکاموں کے
لوگوں میں لیکن پوچ کہا یہ لطفِ بے ہنگام کیا - ہم خاک میں ملے تو ملے لیکن اے سپہر
اس شوخ کو بھی راہ پہ لانا ضرور تھا - کب میر بسر آئے تم ویسے فریبی سے
دل کو تو لگا بیٹھے لیکن نہ لگا جانا - قد بلند اگرچہ بے لطف بھی نہیں ہے
سرو چمن میں لیکن انداز وہ نہ پایا - مرگئے لیکن نہ دیکھا تو نے اودھر آنکھ اُٹھا
آہ کیا کیا لوگ ظالم تیرے بیماروں میں تھے - گرچہ نظر ہے پشت پا پر لیکن قہر قیامت ہے
گڑ جاتی ہے دل میں ہمارے آنکھ اس کی شرمائی ہوئی - کچھ نہیں بحرِ جہاں کی موج پر مت بھول میر
دُور سے دریا نظر تا ہے لیکن ہے سَراب - سب ہوئے نادم پے تدبیر ہوجاناں سمیت
تیر تو نکلا میرے سینے سے لیکن جاں سمیت
محاورات
- آفاقہا گردیدہ ام مہر بتاں ورزیدہ ام۔ بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری
- اے زرتو خدا نئیں و لیکن بخدا۔ ستارالعیوب و قاضی الحاجاتی
- چور چکار چوکے لیکن چغل نہ چوکے
- خرآں را کسے در عروسی نخواند۔ ولیکن دم کاب وہیزم نخواند
- دیوانہ ہے لیکن بات کہتا ہے ٹھکانے کی
- رسی جلتی ہے لیکن بل نہیں جلتا۔ رسی جل گئی (اینٹھ باقی ہے) اینٹھن نہیں گئی (بل نہیں کھلا یا (پر) بل نہیں گیا)
- رشتہ چوگست میتواں بست۔ لیکن بمیاں گرہ بماند
- روغن گندہ بیروزہ اگرچہ بانان خوردن گندہ است لیکن ایجاد بندہ است
- ساری (١) رامائن پڑھ گئے سن کے پوچھا سیتا کس کی جورو تھی / لیکن معلوم نہیں کہ سیتا عورت تھی یا مرد
- سانپ تو نکل گیا (پر رستہ پڑگیا) لیکن راستہ برا پڑا