مایا کے معنی

مایا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + یا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایشور کی شکتی","جادو گر","جان و آتما","حق تعالیٰ","خرق عادت","دنیا جسے دھوکا سمجھا جاتاہے","دھن ودولت","شعبدہ بازی","عجب چیز","قدرت حق تعالیٰ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

مایا کے معنی

١ - روشنی، جلوہ۔

"زندگی سے زبردستی چمٹی ہوئی اندھیرے کی مایا ہے"۔ (١٩٩٨ء، کہانی مجھے لگتی ہے، ١٦)

٢ - عقل و دانش، قدرت۔ (بطور مذکر)

"اگر کسی میں بات سمجھنے کا مایا ہے تو حدیث میں الحق |مُر| بھی آیا ہے۔ (١٦٣٥ء، سب رس، ٤٦)

٣ - کرشمہ، قیامت، معجزہ۔

"جب کنس دیوتاؤں کو یوں ستانے لگا تب بشن نے اپنی آنکھوں سے ایک مایا اوپجائی سو ہاتھ باندھ سنمکھ آئی"۔ (١٨٠٣ء، پریم ساگر، ١٣)

٤ - خدا کی قدرت۔

"اصل ذات خداوندی نام، روپ اور مایا سے بلند تر اور بے نیاز ہے"۔ (١٩٥٦ء، آگ کا دریا، ٧٤)

٥ - فطرت، نیچر۔

"روح اور جسم، مایا اور دنیا وغیرہ . انھوں نے دوران کلام میں آزادی کے ساتھ بحث کی ہے"۔ (١٩١٣ء، اکسیر سخن، ١٥)

٦ - جس کی کوئی حقیقت نہ ہو، دھوکا، فریب، سراب، وہم۔

"آپ چاہیں تو اسے مایا (دھوکا) کہہ لیجیے اور اسے تسلیم نہ کرنے کا بہانہ کیجیے"۔ (١٩٩٨ء، عبارت، حیدرآباد، جنوری تا جون، ٩٩)

٧ - رحم، کرپا، مہربانی۔

 کیا دھوپ ہے کیا سایا ہے اللہ ہی اللہ کیا مہر ہے کیا مایا ہے اللہ ہی اللہ (١٨٣٠ء، کلیات، نظیر، ٢، ٢١٨:٢)

٨ - دھن، دولت، پونجی۔

"لوگ مایا کی کشش سے نجات حاصل نہ کر سکے"۔ (١٩٨٥ء، اردو ادب کی تحریکیں، ٥١)

٩ - کائنات، دنیا (جو فانی اور غیر حقیقی سمجھی جاتی ہے)۔

"برہما نے جو کائنات تخلیق کی ہے اس کا نام ویدانت نے مایا رکھا ہے"۔ (١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ١٣٧)

١٠ - عجیب چیز، عجوبہ۔

"ان کے گیان کو ایی زندگی جاوید حاصل ہوئی کہ مایا کی موت اب تک نزدیک نہیں آتی اور نہ گیان کا مرض سناتا ہے"۔ (١٨٥٤ء، بھگت مال، ١١٧)

١١ - روح، جان، آتما۔

١٢ - سامان، اسباب۔

١٣ - [ قدیم ] بھید، راز

مایا کے مترادف

دھن

جان, دانش, دستگاہ, دھوکا, رحم, روح, سامان, صنعت, ظہور, عجوبہ, عقل, فریب, فطرت, قدرت, معجزہ, نیچر, کاریگری, کرامت, کرپا, کرشمہ

مایا english meaning

Extraordinary or supernatural power; illusion; delusion; an illusionary image or apparition; a mirage; Philosophic illusion; light; compassionfeeling; prosperity(dial.) Wealthillusion[S]

شاعری

  • تیرا مایا کے چمتکاروں سے گر ناتا ہوا
    تا دم آخر پھرے گا یو نہی بھرماتا ہوا
  • مایا مرے نہ من مرے مرمر گئے سریر
    آسا ترشنانامرے کہہ گئے داس کبیر
  • جکوئی عاشق ہو آیا آج بے شک اس پرانی کا
    سو پایا عین وو مایا حیات جاودانی کا
  • دنیا باٹ مایا سو ایمان ہے
    وہاں بات پاڑو سو شیطان ہے
  • کسے خوب اس کا وسیلا نہیں
    کہ مایا اسے باج حیلا نہیں
  • دھتارا دغا باز فتنہ ہے بٹ پاڑ
    گنوایا وو مایا جو اس باٹ آیا
  • نئیں بات میری سستی تو تیری کوشی ہشیار ہو
    بچروں گی ہو مایا ترا جہوں روئی بنچتا ہے نداف
  • آتما کو اس چھنک مایا کی دھن میں دکھ نہ دو
    مانگنا ہے تم کو جو بابا وہ مجھ سے مانگ لو
  • دل چاہے دلِدار کو ، تن چاہے آرام
    دُبدُھیا میں دونوں گئے، مایا مِلی نہ رام
  • دُھتارا دغا باز فتنہ ہے بٹ پاڑ
    گنوایا وو مایا جو اس باٹ آیا

محاورات

  • آملہ کا کھایا بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
  • آملے کا کھایا بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
  • آملے کا کھایا، بزرگ کا فرمایا پیچھے معلوم ہوتا ہے
  • الکھ (٢) پرش کی مایا کہیں دھوپ کہیں سایا
  • الکھ پرش کی مایا۔ کہیں دھوپ کہیں سایا
  • بچایا جو کمایا
  • برچھ کا سایا اور پرش کا مایا
  • پرش کی مایا اور درخت کی چھایا
  • پرش کی مایا برچھ کی چھایا
  • پرکھ کی مایا برچھ کی چھایا

Related Words of "مایا":