مجاہد

{ مُجا + ہِد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٥ء کو "ترجمہ، قرآن مجید، نذیر احمد" میں مستعمل ملتا ہے۔

["جہد "," مُجاہِد"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : مُجاہِدہ[مُجا + ہِدہ]
  • جمع : مُجاہِدین[مُجا + ہِدین]
  • جمع غیر ندائی : مُجاہِدوں[مُجا + ہِدوں (و مجہول)]

مجاہد کے معنی

١ - کوشش یا جد و جہد کرنے والا؛ مراد: کافروں سے جہاد کرنے والا، دین کی حمایت میں جنگ کرنے والا، غازی، بہادر، دلیر۔

"مولانا حسرت موہانی کی شخصیت دراصل ایک عاشق، ایک مجاہد . اور ایک مرد حق آگاہ کی شخصیت ہے۔" (١٩٩٠ء، نگار، کراچی، مئی، ٣)

مترادف

شہید, کوشاں