مدرک کے معنی

مدرک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُد + رِک }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء کو"غواصی" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اَدَرَک ۔ پہنچنا)","بات کی تہ کو پانے والا","بدھ وان","سمجھنے والا","صاحب فراست","صاحبِ فہم","عقل مند","مطلب کو پہنچنے والا","نکتہ رس"]

درک مُدْرِک

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

مدرک کے معنی

١ - ادراک کرنے والا، سمجھنے والا، بات کی تہہ کو پانے والا، دانا، ذہین، زیرک۔

"کیا ہم فرض کر لیں کہ فطرت کی یہ نمود بغیر کسی مدرک قوت کے کام کر رہی ہے۔" (١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٥٤٢)

٢ - صفات ثبوتیۂ باری تعالٰی میں ایک صفت کا نام، ادراک کرنے والا۔

 احدیت ہے ابد میں مدرک ممکنیت تو اس سے نئیں منفک (١٨٠٩ء، شاہ کمال، د، ٢٤٤)

٣ - [ فقہ ] وہ نمازی جس کو امام کے ساتھ پوری نماز ملی ہو۔

"پہلی رکعت سے شریک ہوا ہو اور آخر تک ساتھ رہا ہو اسے مدرک کہتے ہیں۔" (١٩٥٣ء، مفتی کفایت اللہ، تعلیم الاسلام، ٤٢:٣)

مدرک کے مترادف

دانا

پہنچنا, دانا, ذہین, زکی, زیرک, صفت, عاقل, عقیل, فہم, فہیم

مدرک english meaning

comprehendingcomprehensionconsciousintellectparceptionperceptiveperceptive. [A~ادراک]preceptive

Related Words of "مدرک":