مذہبی
{ مَذ + ہَبی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مذہب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور |صفت| مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء کو "حیات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ذہب "," مَذْہَب "," مَذْہَبی"]
اسم
صفت نسبتی ( مؤنث )
مذہبی کے معنی
١ - مذہب سے منسوب یا متعلق، مذہب کا۔
"سنسکرت ایک قدیم مذہبی مقدس زبان ہے۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اگست، ٥٥)
٢ - مذہب پر سختی سے عمل کرنے والا۔ دین کے اصول پر سختی سے کاربند، امور دینی کو پابندی سے انجام دینے والا، دیندار۔
"والدہ ایک بہت سیدھی سادھی مذہبی قسم کی خاتون تھیں۔" (١٩٨٩ء، ن م راشد (شاعر اور شخص)، ١٣)
٣ - [ شاذ ] بھنگی سکھ، چوہڑا سکھ، مہتر سکھ۔ (پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ)
مترادف
حرارت مذہبی, ملی
مرکبات
مذہبی تعصب, مذہبی جنون, مذہبی احکام, مذہبی ادارہ, مذہبی اصول, مذہبی امور, مذہبی آدمی, مذہبی آزادی, مذہبی تعلیم, مذہبی عقائد, مذہبی گیت, مذہبی میلان, مذہبی نعرہ