مسیں کے معنی

مسیں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَسیں (ی مجہول) }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم |مَس| کے ساتھ |ین| بطور لاحقۂ جمع لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء، کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مونچھوں کا رواں جو عنفوانِ شباب میں نکلتا ہے","جمع مس کی","دیکھئے: مس","سبزہ کا آغاز","مس کی جمع جو واحد استعمال نہیں ہوئی","موچھوں کا رواں","واحد استعمال نہیں ہوتا","یہ لفظ بطور جمع ہی استعمال ہوتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - جمع )

اقسام اسم

  • واحد : مَسْ[مَس]

مسیں کے معنی

١ - وہ روئیں جو مونچھیں نکلنے سے پہلے نمودار ہوں، مونچھوں کے وہ بال جن کی نمود کا آغاز ہو۔

 بولا کوئی بے درد کہ لڑکا ہے یہ جاں باز نکلا ہے نہ سبزہ نہ مَسیں ہیں ابھی آغاز (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٢٨:٣)

محاورات

  • مسیں بھیگنا
  • مسیں بھیگنا (یا پھوٹنا یا آغاز ہونا)

Related Words of "مسیں":