منت کے معنی

منت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَن + نَت }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦١ء کو "چمنستان شعرا" کے حوالے سے میر صابر کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["احسان کرنا","تسلیم کرنا","تھینک یو","شکر گذاری","شُکر گزاری","عجز و التجا","للّو پتّو","مانی ہوئی بات کسی مراد کے واسطے (ماننا سے)","نعمتِ دُنیا","وہ وعدہ جو کسی بزرگ یا خدا تعالےٰ سے کیا جائے"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَنَّتیں[مَن + نَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : مَنَّتوں[مَن + نَتوں (واؤ مجہول)]

منت کے معنی

١ - کوئی مراد پوری ہونے کے لیے نذر چڑھاوے وغیرہ کا کیا ہوا عہد جو عموماً اللہ تعالٰٰی سے کسی بزرگ دین کی روح سے کیا جائے یا کسی مسجد یا کسی مزار یا کسی متبرک مقام وغیرہ پر اس عہد کے پورا کرنے کی نیت ہو۔

"باقی منت کے مالٹے سمیٹ کر کھسک لیے۔" (١٩٩٢ء، افکار، کراچی، جولائی، ٦١)

منت کے جملے اور مرکبات

منت کا چھلا, منت کا دونا, منت کا طوق, منت کی بیڑی, منت کی شمع, منت کے بال, منت مراد

منت english meaning

((Plural) ??? mi|nan) Bumble requesta promisea vowvow [A~ماننا]

شاعری

  • کہے کو ہمارے کب اُن نے سُنا
    کوئی بات مانی سو منت کے بعد
  • سناوے مج کوں گرکئی مہربانی سوں سلام اس کا
    کہاؤں آخرِدم لگ بہ جان منت غلام اس کا
  • یتی میری منت کی کرتا ہے توں
    یدی دیتی ہوں بھیاو کر دونو کوں
  • اٹھانابار منت شاق تھا پیراہن تن کا
    ہوئے خشک آنکھ میں آنسو لیا احساں نہ دامن کا
  • ہے کس مذہب کی منت کس اگر عقل سلیم
    ہے وہ مذہب مذہب اسلام باللہ اعظیم
  • اب صفائی رات بھر منت سے ان سے کیجیے
    بازیاں سب مٹ چکی ہیں دانوں ڈالا چاہیے
  • منت کر کے کتی ہوں میں خدا کے واسطے جو تو
    نکو لئیو ناؤں چلنے کا تمہارا بس دھرم ہوئے گا
  • پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں
    سر زیر بار منت درباں کیے ہوئے
  • مزار وارث دیواشریف تک نہ گیا
    ٹھہر کے کیمپ میں منت یونہی بڑھا آیا
  • ان کا بچپن کم ہوا تو اپنا سودا پڑھ گیا
    طوق ادھر پہنا ادھر منت کا گنڈا بڑھ گیا

محاورات

  • اس کے کاٹے کا منتر نہیں
  • ان کے کاٹے کا منتر نہیں
  • انتر منتر کدی کا جنتر نیولا پاوے چھو منتر
  • بار ثبوت منتقل ہونا
  • بامن منتری بھاٹ خواص اس راجہ کا ہووے ناس
  • بچھو کا منتر نہ جانے بانبی میں ہاتھ ڈالے
  • بچھو کا منتر نہ جانے‘ بانبی میں ہاتھ ڈالے۔ بچھو کا منتر یاد نہیں سانپ کے بل میں ہاتھ ڈالے
  • پر ‌منتج ‌ہونا
  • جلق بے منت خلق
  • ذہن منتقل ہونا

Related Words of "منت":