منہ کے معنی

منہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُنْہ (نون عنہ) }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آمد و رفت کی جگہ","پاس خاطر","چہرہ مہرہ","حضُوری میں","دیکھئے: من","دیکھئے: مینہ","قدر و منزلت","مجالِ سخن","موجودگی میں","میلِ خاطر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

منہ کے معنی

١ - ماتھے سے ٹھوڑی تک دونوں کنپٹیوں کے درمیان کا حصہ (کل یا جزو) چہرہ، صورت۔

 رونا کیسا? ڈھانپ کے منہ اب میں آہیں بھرتا ہوں ڈرتا ہوں کہیں جاگ نہ جائے کوئی مرا ہمسایا (١٩٨٨ء، برگد ١٣٧)

٢ - دونوں ہونٹوں کے بیچ کا سوراخ جس سے کھاتے ہیں، دہن، دہانہ، قسم۔

"اس سانپ سے مشابہہ جو اپنی دم کو اپنے منہ میں لیے ایک دائرے کو تشکیل دیتا ہے" (١٩٨٩ء، تنقید اور جدید تنقید، ١٩۔)

٣ - زبان، جپھ، ہونٹ، دہن، تالو، حلق۔

"کبھی بہت خوشی میں آتے تو منہ سے بے اختیار گانے کے بول نکل جاتے" (١٩٨٩ء، آب گم، ١٣٦)

٤ - ہونٹوں سے حلق تک پورا خلا، قصر، گہراؤ، گہرائی۔

"بڑھیا نے کھوپرے کو پہلے خود اپنے پوپلے منہ سے چبا چبا کر نرم کیا، پھر مُنہ سے مُنہ ملا کر بچی کے منہ میں ڈالا" (١٩٨٩ء، آب گم، ١١٢)

٥ - وجود، دم، ذات، ہستی، شخصیت۔

 جو تھی تمہارے دم سے بات وہ مجھے اب کہاں نصیب ایک تمہارے منھ سے تمہیں لاکھ تسلیاں نصیب (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، عالم خیال، ١٧)

٦ - کسی چیز میں داخل ہونے کا سوراخ یا اس کا ابتدائی حصہ، دہانہ۔

"اگر برتن کا منھ بہ نسبت درمیانی حصے کے زیادہ چوڑا ہو تو وہ ڈھانچے کے اندر سے آسانی سے نکل سکتا ہے" (١٩١٦ء، گہوارۂ تمدن، ٨٥)

٧ - [ طب ] زخم وغیرہ کا وہ حصہ جہاں سے وہ رستا ہے، پھوڑے یا زخم کا سوراخ۔

 جذب سے تارِ رگ جاں نہ بنا لوں تو سہی منہ مرے زخم پہ گر نشتر فصّاد آیا (١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٥٣)

٨ - کھلے ہوئے ظرف وغیرہ کے اوپر کنارے۔

"نال کے بعد کا حصّہ پوری توپ کی لمبائی سے آدھا تھا اور منہ کے قریب اس کا دہانہ پانچ بالشت تھا" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٠٥:٣)

٩ - (بوتل وغیرہ کی) گردن کے اوپر کے کنارے پر کا سوراخ۔

"مکھیاں اور کیڑے. جب مادہ پھول پر بیٹھتی ہیں تو ان کی ٹانگوں پر چمٹا ہوا زرگل مادہ پھول کی صراحی کے منہ میں داخل ہو جاتا ہے" (١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ٤٩)

١٠ - لب، ہونٹ، شفت۔ (فرہنگ آصفیہ)

 نہ توڑے کہیں خود ابل کر شراب کوئی کھول دے منہ خموں سے شتاب (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٧١)

١١ - ڈاٹ، ڈھگن لگانے کا سوراخ / جگہ۔

 جوہر میں آبرو میں اصالت میں لاجواب وہ قد وہ خم وہ منہ کی صفائی وہ آب و تاب (١٨٧٤ء، انیس مراثی، ٢٠٤:١)

١٢ - آہنی ہتھیار کی دھار، باڑھ۔

"اس کے ساتھ ہی گھوڑی بھی جدھر اس کا منہ تھا ادھر ہی سیدھی سرپٹ دوڑی" (١٩٤٤ء، رفیق حسین، گوری ہوگوری، ١٩١)

١٣ - سیدھی طرف کا حصہ، سامنے کا رُخ۔

 لازم ہے تجھے قدر مرے زخم کہن کی بوسے دیے ہیں اس نے ترے تیر کے مُنہ پر (١٨٢٤ء، دیوان مصحفی (انتخاب رامپور ٨٤))

١٤ - نوک، انی۔

 پڑا ہوں میں کوچہ میں رہنے دے مجھ کو الٰہی ادھر مونہہ نہ ہووے صبا کا (١٧٩٨ء، دیوان میر سوز، ٤٦)

١٥ - طرف، سمت، جانب، رُخ۔

 ساری محفل کی کج رُخی دیکھی اک فقط تھا ہمیں تمہارا مُنہ (١٨٩٨ء، دیوان مجروح، ١٥١۔)

١٦ - پاس، لحاظ، ملاحظہ، مروت، طرفداری۔

 پورے نہ اترے آپ مگر اپنے قول میں ہے منہ کہ آپ مجھ کو یہ الزام دے سکیں (١٩٨٤ء، قہرعشق (ترجمہ)، ١١١)

١٧ - حوصلہ، مقدرت، جرات، ہمت، طاقت، مجال، تاب۔

 کھینچے کس من ہسے تری مانی شبیہہ سر بجیت آگے تیرے بہزاد ہے (١٨٣٨ء نصیر دہلوی، چمنستان سخن، ٢١١)

١٨ - قابلیت، ہنر، جوہر، خوبی، وصف، حیثیت، رتبہ، رسائی۔

 سو بار چلے آؤ چلے آنے میں کیا ہے تم منہ کی وفا کا کرو کچھ پاس وفا اور (١٨٩٧ء، کلیات راقم دہلوی، ٧٢)

١٩ - قول، قرار، بات، (جیسے تم کس کے منہ پر جاتے ہو)

"سارے دن نسہ کھائے پڑے رہتے ہیں ان کا منہ ہے کہ دوسروں کی سکایت کریں" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٣٨٣:١)

٢٠ - حق و استحقاق جو حسن عمل کی بنا پر پیدا ہو (گاہے طنزاً)

"غذا کی نالی لمبی اور بلدار ہوتی ہے اور اپنے دونوں سروں پر کھلی ہوتی ہے، اگلا سوراخ منہ کا اور پچھلا سوراخ موری کا روزن کہلاتا ہے" (١٩٦٥ء، معیاری حیوانیات، ٤٨:١)

٢١ - توجہ، التفات۔ (نوراللغات، جامع اللغات)

"شوقین ہیں کہ کبھی اس دوکان پر ٹھہرے دو دو منہ نہیں بول لیے کبھی اس دُکان پر کھڑے ہو گئے اور مذاق کرنے لگے" (١٩٠٨ء، مخزن، فروری، ٤٥۔)

٢٢ - لالچ، خواہش طمع (جیسے اس وکیل کا مُنہ بڑا ہے) (فرہنگ آصفیہ)

"کالی گھوڑی. کبھی دو ایک منھ گھاس کھالی اور کھڑی ہے" (١٩٤٤ء رفیق حسین، گوری ہو گوری، ١٨٦)

٢٣ - جو شش دہن، آبلہ ہائے دہن۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

٢٤ - دروازہ، در، دوارا۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

٢٥ - دریچہ، کھڑکی۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

٢٦ - راہ، راستہ، گزر، نکاس، آمدورفت کی جگہ۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

٢٧ - موری، موکھا۔

٢٨ - عزت، حرمت، قدرومنزلت۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

٢٩ - بکارت، چہرہ، دوشیزگی، کنوارہ پن۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

٣٠ - ناصیہ، پیشانی، آغاز، شروع، دیباچہ، عنوان، کسی چیز کا اوّل۔ (ماخوذ فرہنگ آصفیہ)

٣١ - تھوڑا بہت، کچھ، ذرا سا۔

٣٢ - سبب، باعث، وجہ، واسطہ، کارن جیسے تیرے منہ سے سب کا مان اٹھایا۔ (جامع اللغات، مہذب اللغات)

٣٣ - منھ بھر، جتنا منھ میں آئے، لقمہ وغیرہ۔

منہ کے جملے اور مرکبات

منہ بولتی, منہ بولی, منہ بولی بہن, منہ بھر, منہ بھرائی, منہ بھر بھر, منہ بھر کے, منہ بھری, منہ بھڑاک, منہ پٹا, منہ پر, منہ پڑی, منہ پہ, منہ پھٹ, منہ پھوڑ کر, منہ پھولا, منہ تک, منہ توپا, منہ توڑ جواب, منہ جلی, منہ جھلسی, منہ جھونسا, منہ چٹول, منہ چڑھا, منہ چڑھی, منہ چنگ, منہ چور, منہ چوری, منہ چھوائی, منہ در منہ, منہ دکھائی, منہ دیکھا, منہ دیکھی, منہ دیکھے کا, منہ دیکھے کی, منہ زبانی, منہ زور, منہ زور پن, منہ زوری, منہ سر لپیٹے, منہ سڑی, منہ سے, منہ فق, منہ کا باجا, منہ کا پھوپڑ, منہ کا سچا, منہ کا سخت, منہ کا کچا, منہ کا کڑا, منہ کا کہنا, منہ کا میٹھا, منہ کا نرم, منہ کا نوالہ, منہ کو, منہ کی, منہ کی پھوڑی, منہ کی بات, منہ کی ٹکیا, منہ کی سچی, منہ کی کچی, منہ کی کراری, منہ کی کڑی, منہ کی کہن, منہ کی گالی, منہ کی وفا, منہ کے بل, منہ کھر, منہ کھول کر, منہ لٹکائے, منہ لگا, منہ ماتھا, منہ مانگا, منہ مانگی, منہ ماری, منہ مانگے, منہ مرا پن, منہ ملا حظہ, منہ میں, منہ نال, منہ ہی منہ, منہ اجالے, منہ اکھری, منہ آئی بات, منہ اٹھا کے, منہ بڑا, منہ بنا کر, منہ بند, منہ بند پان, منہ بند کلی, منہ بولا, منہ بولتا

شاعری

  • مجھے کام رونے سے اکثر ہے ناصح
    تو کب تک مرے منہ کو دھوتا رہے گا
  • اس منہ خرابے میں آبادی نہ کر منعم
    اک شہر نہیں یاں جو صحرا نہ ہوا ہوگا
  • افراطِ شوق میں تو روہت رہی نہ مطلق
    کہتے ہیں میرے منہ پر اب شیخ و شاب کیا کیا
  • جی رُک گئے اے ہمدم دل خون ہو بھر آیا
    اب ضبط کریں کب تک منہ تک تو جگر آیا
  • لذتِ زہر غم فرصتِ دلداراں سے
    ہووے منہ میں جنھوں کی شہد و شکر مت پوچھو
  • اب تو نقاب منہ پر لے ظالم کہ شب ہوئی
    شرمندہ سارے دن تو کیا آفتاب کو
  • اے رشکِ سحر بزم میں لے منہ پر نقاب اب
    اک شمع کا چہرہ ہے سو بے نور ہوا ہے
  • رکھے ہیں میر ترے منہ سے بیوفا خاطر
    تری جفا کے تغافل کی بدگمانی کی
  • کیا سیہ کاری نے منہ کالا کیا
    بات کرنے کا نہیں کچھ منہ رہا
  • ہوتی ہے گرچہ کہنے سے یارو پرائی بات
    پر ہم سے تو تھمی نہ کبھو منہ پر آئی بات

محاورات

  • ‌کوئلوں ‌کی ‌دلالی ‌میں ‌(منہ ‌بھی ‌کالا ‌کپڑے ‌بھی ‌کالے) ‌ہاتھ ‌کالے
  • (اپنا ‌سا) ‌منہ ‌لے ‌کر ‌رہ ‌جانا
  • (اپنا سا) منہ لے کر رہ جانا
  • (منہ سے) رال ٹپکنا
  • (منہ میں) پانی بھر آنا
  • (کی ‌طرف) ‌منہ ‌نہ ‌کرنا
  • (کی طرف) منہ نہ کرنا
  • (کے) ‌منہ ‌میں ‌گھی ‌شکر
  • آئینہ لے کر منہ تو دیکھو
  • آئینہ لے کے منہ تو دیکھو

Related Words of "منہ":