ناظم کے معنی

ناظم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نا + ظِم }پرونے والا، انتظام کرنے والا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت نیز گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["انتظام کرنے والا","پرونے والا","سخن ور","سربراہ کار","شعر گو","صوبیدار (نَظَمَ۔ پرونا)","لڑی بنانے والا","نظم گو","نظم کہنے والا","کار پرداز"],

نظم ناظِم

اسم

صفت ذاتی ( مذکر ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : ناظِمَہ[نا + ظِمَہ]","جمع : ناظِمِین[نا + ظِمِین]","جمع غیر ندائی : ناظِمِوں[نا + ظِموں (و مجہول)]"]
  • لڑکا

ناظم کے معنی

["١ - ترتیب دینے والا، مرتب کرنے والا۔","٢ - نظام قائم کرنے والا، تنظیم کرنے والا، محدو منظم کرنے والا۔","٣ - مربوط کرنے والا، ایک لڑی میں پرونے والا۔","٤ - نظم کرنے والا، الفاظ کو محض وزن میں لانے والا شاعر۔","٥ - [ مجازا ] شعر کہنے والا، شاعر، کوی۔","٦ - سجانے والا، آراستہ کرنے والا۔","٧ - منتظم، انتظام کرنے والا؛ کسی ادارے، محکمے یا شعبے کا افسرِ اعلی، سربراہ، ڈائریکٹر۔","٨ - ملک کا والی، کسی علاقے یا صوبے کا حاکم اعلی، صوبہ دار، گورنر۔"]

[" سلام اُن پر کہ جو سلک نبوت کے ہیں خاتم ازل کے دن سے آئین رسل کے جو ہیں ناظم (١٩٣٣ء، زمزمۂ اسلام، ٩٧)","\"اس کے خدا کے تصور کی نسبت یہ کہ سکتے ہیں کہ وہ علم اور ناظم ہے لیکن خالق نہیں۔\" (١٩٩٣ء، نگار، کراچی، دسمبر، ٦٦)","\"ناظم ان عقود شاہوار کا اور راقم ان حروف حروف درنثا کا۔\" (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ٣٦)","\"انگزیزی تنقید میں اکثر یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ کیا پوپ واقعی شاعر تھا یا محض ایک قادر الکلام ناظم تھا۔\" (١٩٩٤ء، ساختیات، پس ساختیات اور مشرقی شعریات، ٣٠٤)","\"ناظموں کو خبط، جنون، سودا ہے۔\" (١٨٦١ء، فسانۂ عبرت، ٥٠)"," طفل باراں تاجدارِ خاک امیر بوستان ماہرِ آئینِ قدرت ناظم بزم جہاں (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٢٦)","\"نظام سرکار میں محکمہ اطلاعات کے ناظم مقرر ہوئے۔\" (١٩٩٩ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٤١)","\"صوبے کا افسر اعلٰی صوبہ دار کہلاتا تھا . سرکاری طور پر اسے ناظم کہا جاتا تھا۔\" (١٩٦٥ء، تاریخ پاک و ہند، ١٩٩)"]

["١ - [ آبپاشی ] دریا پر بنا ہوا ایک پُل جس کے خانوں میں پھاٹک نصف ہوتے ہیں جن کو چرخیوں وغیرہ کی مدد سے اوپر اُٹھا کر پانی کی حسب منشا مقدار کی نکاسی ہو سکتی ہے۔"]

["\"بعض دفعہ ایک چادر کی جگہ ایک ناظم دریا پر بنا دیا جاتا ہے تاکہ اُس شے یکساں مقاصد حاصل ہوں۔\" (١٩٤٩ء، آبپاشی، ١٦٢)"]

ناظم الدین، ناظم الملک، ناظم الدولہ، ناظم فاروق

ناظم کے مترادف

سرکار, کارفرما, عاقل, ڈائرکٹر, کارندہ, مدیر, منتظم, متولی, منصرم

سربراہ, سیکریٹری, شاعر, عاقل, كبیشز, گورنر, منتظم, منصرم, مُنصرم, مہتمم, کارکن, کبتا, کبیشر, کوی

ناظم کے جملے اور مرکبات

ناظم خصوصی, ناظم گیس, ناظم الامور, ناظم بندوبست, ناظم بیوتات, ناظم تحقیق, ناظم اعلی

ناظم english meaning

a composerarrangeradjuster; organizer; regulator; administrator; governor; ruler; the chief officer of a province; a composer of versesa poetNazim

شاعری

  • ناظم الملک بہادر وہ جناب عالی
    دب گئے جس سے زمانے کے سب آشوب وفتن
  • ناظم الملک بہادر وہ جنابِ عالی
    دب گئے جس سے زمانے کے سب آشوب وفتن
  • مجھ کو ہر گز نہیں ہے رشک اس پر
    ناظم الدین کو جو ٹھاٹ ملے

Related Words of "ناظم":