ناں کے معنی
ناں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ناں }
تفصیلات
١ - نہیں، نہ، نا؛ حرفِ تاکید |نا| کی ایک صورت۔, m["(نفی) نہیں"]
اسم
حرف نفی
ناں کے معنی
١ - نہیں، نہ، نا؛ حرفِ تاکید |نا| کی ایک صورت۔
ناں english meaning
NeverNo
شاعری
- ایک اور دھماکہ ہونے تک
بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
ایک ہی پَل میں
اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
ساری شامیں کھو جاتی ہیں
لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
مرنے والے مرجاتے ہیں
جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
تاکہ وژیول سَج جائے اور
اعلیٰ افسر
اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
اُن سے پہلے آپہنچے
پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
اپنے فرمودات کے اندر
کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
گرجا برسا کرتے ہیں
اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
سب کچھ بُھول کے سونے تک!
ایک اور دھماکہ ہونے تک!! - یہاں آب خور لیایا مہ ناں شتاب
ہمیں آپی آئے ہیں یہاں بی بے آب - قوم کیسی کس کو اب اردو زباں کی فکر ہے
غم غلط کرنا ہے بس اور آب و ناں کی فکر ہے - ایتابی ناں دل میں کریں گے قیاس
بہاروں کو جیسے بھکولا ہو باس - فکر فرنگ و دانش یو ناں آگے ترے ہے طفل دبستاں
توہے وہ باہر تو ہے وہ ماہر تو ہے وہ بینا تو ہے وہ دانا - عزیز نیں ناں لیا اوس کا کدھیں نام
ریا وے بیٹھ کر آپس کرے تھام - تو نار جھاڑ تھے پھل چننے بات ناں انپڑے
پرت میں دال ہوا قد عصا دے چنتے رتن - اور ما حضر اخوند کا اب کیا میں بتاؤ
یک کاسہ دال عدس و جو کی دو ناں ہے - کہا ہم بوت پھسلایا یوسف جان
دھری ناں ان ہماری بات کوں کان - سکیاں جی سکھ بدھاوا جو اپس ہو ناں کہ منگتیاں تھیاں
انن کے من کے چنیتے تیونج سکھ دکھ لائے بھی سر تھے
محاورات
- آپ ڈوبے بہمناں ججمان ڈبوئے
- آہ مرداں نہ اوہی زناں
- اپنے نیناں مجھے دے تو (بہلاتی یا جھلاتی پھر) گھوم پھر کے دیکھ
- اس دن بھولیں چوکڑی ولی نبی اور پیر۔ لیکھا لیوے جن دناں قادر پاک قدیر
- ایک ناں ہزار نہیں (کے برابر ہے)
- بابھن کے بابوا کہلے۔ ناں جات لیتاؤلے
- بادوستاں تلطف بادشمناں مدارا
- بر دوستی دوستان اعتماد نیست تابہ تملق دشمناں چہ رسد
- تلسی یاں سنسار میں سب سے ملئے دھائے۔ ناں جانوں کس بھیس میں نارائن مل جائے
- چناں و چنیں کرنا