نباہ کے معنی
نباہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نِباہ }
تفصیلات
١ - گزارا، گزران، بسر اوقات، ساتھ، ہمراہی، سنگت، دوستی، رفاقت، تکمیل، پورا کرنے کا عمل، تسلسل، تعلقات کا تسلسل۔, m["امن و امان سے رہنا","انتہا تک پہنچانا","انجام گزارا","ختم کرنا","گزارا بسر (س نر۔ دور تک۔ دہ ۔ لیجانا)","وعدہ وفائی","وقت گزارنا","کسی کام کو اس کی حد تک پہنچانا","کسی کام کو تکمیل پر پہنچانا","کسی کے ساتھ بسر کرنا"]
اسم
اسم کیفیت
نباہ کے معنی
نباہ کے مترادف
وفا
اختتام, ادائی, انجام, تکمیل, گزارا, گزارہ, نبھاؤ, نِبھاؤ, وفا, وفاداری, کمال
شاعری
- فرہاد و قیس ساتھ کے سب کب کے چل بسے
دیکھیں نباہ کیونکہ ہو اب ہم چھڑے رہے - گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیز
کانٹوں سے بھی نباہ کئے جارہا ہوں میں - وہ بر بنائے جبر ہو یا اقتضائے صبر
ہر بُو لہوس سے کرتے رہوگے نباہ کیا؟ - اِک دُوسرے پہ جان کا دینا تھا جس میں کھیل
اب رہ گیا ہے صرف وہ رشتہ نباہ تک - بہت آساں ہے مدّعی ہونا!
جتنی مشکل ہے، سب نباہ میں ہے - وہ بربنائے جبر ہو یا اقتضائے صبر
ہر بُولہوس سے کرتے رہوگے نباہ کیا؟ - اک دوسرے پہ جان کا دینا تھا جس میں کھیل
اب رہ گیا ہے صرف وہ رشتہ نباہ تک - ہے تعلق تو ایک سادہ لفظ
پھیر جو بھی ہے وہ نباہ میں ہے - سوچتے ہیں بادہ کش بیٹھے ہوئے عذر گناہ
دیکھ لینا اب نہ ہوگا ان سے توبہ کا نباہ - گھڑی گھڑی خفگی بات بات میں جھڑ کی
سلوک جس کے یہ ہوں اس سے کیا نباہ کریں
محاورات
- آشنائی کرنا آسان نباہنا مشکل
- اپنی اور نباہئے وا کی وہ جانے
- اپنی سی نباہنا
- اور نباہنا
- بانھ پکڑے کی اور نباہنا
- تجھ کو پرائی کیا پڑی (اپنی نبیڑ تو) تو اپنی تو نبیڑ۔ تجھے اور کی (پرائی) کیا پڑی تو اپنی سنبھال (نباہ)