نشہ کے معنی
نشہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ نَشَہ }
تفصیلات
١ - خمار، کیفِ شراب، بے ہوشی، مدہوشی، کندئ حواس نشہ، سکر، سرور جو شراب یا بھنگ وغیرہ نشیلی اشیاء سے پیدا ہو، سرشاری، مستی، متوالا پن۔, m["بے خودی","خود فراموشی","سر درد اور فصل دونوں کی بیماری میں استمعال ہوتی ھے","نشہ آور دوا"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
نشہ کے معنی
مکھڑا غضب کا رنگ ستم کا بلا کی آنکھ نشا ہے تم کو حسن کا رند کا شراب کا (قدر)
نشہ کے مترادف
خمار, ترنگ, مد, مدہوشی, کیف
اترارا, امنگ, بیہوشی, پینگ, ترنگ, تکبر, جوش, خمار, سرور, سُکر, غرور, گھمنڈ, لہر, مدہوشی, مستی, موج, ولولہ, کبر, کیف, کیفیت
نشہ english meaning
Intoxicationdrunkenness; headache or crop-sickness (from over-drinking); intoxicating liquor or drugan intoxicant
شاعری
- پاؤں میں وہ نشہ طلب کا نہیں
اب تو سرمستِ خواب ہیں دونوں - فنا کی راہیں بقا کے رستوں کی ہم سفر ہیں
ہتھیلیوں پہ جو سَج کے نکلے ہیں
کیسے سر ہیں!
ہر ایک آندھی کے راستے میں جو معتبر ہیں
یہ کیا شجر ہین!
یہ کیسا نشہ ہے جو لہو میں سرور بن کے اُتر گیا ہے!
تمام آنکھوں کے آنگنوں میں یہ کیسا موسم ٹھہر گیا ہے!
وفا کی راہوں میں جلنے والے چراغ روشن رہیں ہمیشہ
کہ اِن کی لَو سے جمالِ جاں کا ہر ایک منظر سنور گیا ہے
گھروں کے آنگن ہیں قتل گاہیں‘ تمام وادی ہے ایک مقتل
چنار شعلوں میں گھر گئے ہیں سُلگ رہا ہے تمام جنگل
مگر ارادوں کی استقامت میں کوئی لغزش کہیں نہیں ہے
لہو شہیدوں کا کررہا ہے جوان جذبوں کو اور صیقل
جو اپنی حُرمت پہ کٹ مرے ہیں
وہ سَر جہاں میں عظیم تر ہیں
لہُو سے لکھی گئیں جو سطریں
وُہی اَمر تھیں‘ وُہی اَمر ہیں - اے گردشِ حیات کبھی تو دکھا وہ نیند
جس میں سب وصال کا نشہ ہو، لا وہ نیند - اک خوابِ ہنر کی آہٹ سے کیا آگ لہو میں جلتی ہے
کیا لہر سی دل میں چلتی ہے! کیا نشہ سر میں رہتا ہے - زمیں کا رزق ہوئے وصل و انتظار کے رنگ
پس بہار یہ نشہ اتر ہی جانا تھا - نشہ مے میں کھلی دشمنی دوست مجھے
آب انگور نے کی آتش پنہاں پیدا - بے زری کا ہو بھلا صد شکر منعم کی طرح
آپو بھولے نہیں ہیں نشہ دولت میں ہم - بوقت صبھ ہو یوں نشہ شراب طلوع
کہ جیسے شرق سے کرت اہے آفتاب طلوع - نشہ ازل کا آج سوا ہو تو لطف ہے
دو تین آنچ کی جو عطا ہو تو لطف ہے - تازہ نہیں ہے نشہ فکر سخن مجھے
تریاکی قدیم ہوں دور چراغ کا
محاورات
- آنکھوں میں نشہ آجانا۔ چھاجانا یا ہونا
- روپے کا نشہ ہوتا ہے
- سو روپے میں ایک بوتل کا نشہ ہوتا ہے
- نشہ اس نے پیا۔ خمار تمہیں چڑھا
- نشہ بودہ ہونا
- نشہ پانی کرانا
- نشہ پانی کرنا
- نشہ پیدا ہونا
- نشہ جوان ہونا
- نشہ چڑھنا