نوا کے معنی

نوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ نَوا }{ نَوْ + وا }

تفصیلات

iآواز | صَدا | صَوت, ١ - نائی، خط تراش، حجام۔, m["پیشکش جو بادشاہوں کو یا تاخت و تاراج سے محفوظ رہنے کے لئے بھیجا جائے","رونقِ کار","سازو سامان","قوتِ لایمُوت","موسیقی کے بارہ مقاموں میں سے ایک مقام","موسیقی کے بارہ مقاموں میں سے ایک مقام کا نام","نو (٩)","کثرتِ مال","ہر نغمہ و آہنگ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : نَوائیں[نَوا + ایں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : نَواؤں[نَوا + اوں (و مجہول)]

نوا کے معنی

١ - ہر نغمہ و آہنگ، سر، لے، راگ، سرور، آواز، نالہ، شبد، صدا، ندا، کوک۔

 آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں غالب صریر خامہ نوائے سروش ہے (غالب)

٢ - موسیقی کے بارہ مقاموں میں سے ایک مقام کا نام۔

٣ - کثرت مال، تونگری، ثروت، خوشحالی۔

٤ - رونق کار۔

٥ - ساز و سامان۔

٦ - روزی، خوراک، قوت لایموت۔

٧ - سپاہ و لشکر۔

٨ - پابند، گرفتار، مبتلا۔

٩ - فرزند، پوتا۔

١٠ - پیش کش جو بادشاہوں کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے، نذرانہ، تحفہ وہ پیشکش جو تاتخ و تاراج سے محفوظ رہنے کی امید پر کسی بادشاہ کے پاس بھیجا جائے۔

١١ - توشہ، زادراہ، خوراک، وظیفہ، مد و معاش۔

١ - نائی، خط تراش، حجام۔

نوا کے مترادف

صدا, ندا

آواز, پابند, پوتا, تحفہ, تونگری, ثروت, چہچہا, خوراک, خوشحالی, سُر, صدا, فرزند, گرفتار, لے, مبتلا, نائی, نبیرہ, ندا, نذرانہ, کوک

نوا english meaning

Voicesound; modulation; song; air; a certain musical tone or mood; richesopulencewealthplenty; subsistence; prosperity; goodness or splendour of circumstances; a splendid situation; a happy lifebelongingstune

شاعری

  • شاعر کی نوا ہو کہ مُغّنی کا نفس ہو
    جس سے چمن افسردہ ہو وہ بادِ سحر کیا
  • اب جو دیکھیں تو بہت صاف نظر آتے ہیں
    سارے منظر بھی‘ پس منظر بھی
    لیکن اِس دیر خیالی کا صلہ کیا ہوگا؟
    یہ تو سب بعد کی باتیں ہیں مِری جان‘ انہیں
    دیکھتے‘ سوچتے رہنے سے بھلا کیا ہوگا؟
    وہ جو ہونا تھا ہُوا … ہو بھی چُکا
    وقت کی لوح پہ لِکھّی ہُوئی تحریر کے حرف
    خطِ تنسیخ سے واقف ہی نہیں
    بخت‘ مکتب کے رجسٹر کی طرح ہوتا ہے
    اپنے نمبر پہ جو ’’لبیک‘‘ نہیں کہہ پاتے
    اُن کا کھ عذر نہیں… کوئی بھی فریاد نہیں
    یہ وہ طائر ہیں جنہیں اپنی نوا یاد نہیں
  • گلیاں
    (D.J. ENRIGHT کی نظم ‌STREETS کا آزاد ترجمہ)

    نظم لکھی گئی تو ہنوئی کی گلیوں سے موسوم تھی
    اس میں گرتے بموں سے نکلتی ہُوئی موت کا تذکرہ تھا‘
    فلاکت‘ دُکھوں اور بربادیوں کی اذیّت بھری داستاں درج تھی
    اِس کے آہنگ میں موت کا رنگ تھا اور دُھن میں تباہی‘
    ہلاکت‘ دُکھوں اور بربادیوں کی الم گُونج تھی

    نظم کی اِک بڑے ہال میں پیش کش کی گئی
    اِک گُلوکار نے اس کو آواز دی
    اور سازینے والوں نے موسیقیت سے بھری دُھن بنا کر سجایا اِسے
    ساز و آواوز کی اس حسیں پیشکش کو سبھی مجلسوں میں سراہا گیا
    جب یہ سب ہوچکا تو کچھ ایسے لگا جیسے عنوان میں
    نظم کا نام بُھولے سے لکھا گیا ہو‘ حقیقت میں یہ نام سائیگان تھا!
    (اور ہر چیز جس رنگ میں پیش آئے وہی اصل ہے)
    سچ تو یہ ہے کہ دُنیا کے ہر مُلک میں شاعری اور نغمہ گری کی زباں ایک ہے
    جیسے گرتے بموں سے نکلتی ہُوئی موت کی داستاں ایک ہے
    اور جیسے تباہی‘ فلاکت دُکھوں اور بربادیوں کا نشاں ایک ہے
    سچ تو یہ ہے کہ اب کرّہ ارض پر دُوسرے شعر گو کی ضرورت نہیں
    ہر جگہ شاعری کا سماں ایک ہے
    اُس کے الفاظ کی بے نوا آستیوں پہ حسبِ ضرورت ستارے بنانا
    مقامی حوالوں کے موتی سجانا
    تو ایڈیٹروں کے قلم کی صفائی کا انداز ہے
    یا وزیرِ ثقافت کے دفتر میں بیٹھے کلکروں کے ہاتھوں کا اعجاز ہے!!
  • میں بے نوا ہوں، صاحبِ عزت بنا مجھے
    اے ارضِ پاک ، اپنی جبیں پر سجا مجھے
  • پُھول کو رنگ ستارے کو ضیا کس نے دی!
    اے غمِ دل، ترے ہونٹوں کو نوا کس نے دی!
  • اے آفتاب جلوہ گہ کبریا ہوں میں
    تو آتشیں مزاج تو آتش نوا ہیں میں
  • دل کے ہر ایک گوشے میں آگ سہ لگائے جا
    مطرب آتشیں نوا ہاں اسی دھن میں گائے جا
  • وحشت وشیفتہ اب مرثیہ کہویں شاید
    مرگیا غالب آشفتہ نوا کہتے ہیں
  • انبر ترنگ زیں چند نوا چابک سرنگ تس بیجلی
    سورج کرن پرچم دسے غاشا بدل کارا ہوا
  • چشم خوباں خامشی میں بھی نوا پرداز ہے
    سرمہ تو کہوے کہ دور شعلہ آواز ہے

محاورات

  • آدھا تجے پنڈت سارا تجے گنوار
  • آگ جنواسا آگری چوتھا گاڑی دان۔ جیوں جیوں چمکے بیجلی دوں دوں تجے پران
  • آگ لگے پر کنواں کھودتا ہے
  • آگ لگے پر کنواں کھودنا
  • آگے کنواں پیچھے کھائی
  • آلا دے نوالہ
  • ابھی نام خدا کنوارا پنڈا ہے
  • اپنا لال گنوائے (- کے) کے در در مانگے بھیک
  • اپنا مال گنوا کے در در مانگے بھیک
  • اپنا منہ بنواؤ / بنوائے

Related Words of "نوا":