ٹاپ کے معنی

ٹاپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹاپ }

تفصیلات

iہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٨٤٧ء میں "سرور سلطانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پلنگ کے پائے کا گردا","چوب جس سے دُہل بجاتے ہیں","فرشی حقے کے نیچے کا حصہ جو چوڑا ہوتا ہے","گھوڑ کا سُم","گھوڑے کے سُم کا حلقہ","گھوڑے کےسم کی آواز جو دُلکی پویہ اور سرپٹ جانے میں نکلتی ہے","مچھلیاں پکڑنے کا جال جو تھوڑے پانی میں استعمال ہوتا ہے","مگدر کا موٹا حصہ","ٹاپنا کا","ہاتھ مارنے کی آواز"]

اسم

اسم صوت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ٹاپیں[ٹا + پیں (یائے مجہول)]
  • جمع استثنائی : ٹاپوں[ٹا + پوں (واؤ مجہول)]

ٹاپ کے معنی

١ - گھوڑے کا سم؛ گھوڑے کے اگلے پاؤں کی ضرب؛ وہ آواز جو گھوڑے کے چلتے یا دوڑتے وقت زمین پر سم پڑنے سے نکلتی ہے۔

"کوے کے بولنے گھوڑے کی ٹاپ . کی آواز" (١٩٣٠ء، مقالات سیرانی، ٢٧٠)

٢ - مچھلیاں پکڑنے کا بانس سے بنا ہوا ڈھانچا جو تالاب وغیرہ میں تھوڑا پانی رہ جانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ (پلیٹس؛ نوراللغات)

٣ - پلنگ کے پائے کا گروہ؛ فرشی حقے کا آخری حصہ جو چوڑا ہوتا ہے؛ مگدر کا نیچے کا حصہ جو موٹا ہوتا ہے؛ دہل یا نقارہ بجانے کی چوب۔ (نوراللغات)

ٹاپ english meaning

hoof (of a horse); stroke (of a horse|s forefoot)pawing; sound (of a horse|s hoofor of beating)tramp (of a horse); tapwhack; pattingstrokingfeeling; a bamboo frame for catching fishcontempt [A~‌بذل]triteness

شاعری

  • گرمی میاں ماں بچاۓ تن کی بھاپ سے
    وہ پسلیاں شکستہ ہوں گھوڑوں کی ٹاپ سے
  • فی الحقیقت حسن کا زیور ادا او ناز ہے
    چاند کا گہنا حسینوں کے لئے ہے ٹیپ ٹاپ
  • کچھ ایسی گولیاں کچی نہیں کھیلے ہیں یہ لڑکے
    جو چٹیالے ہوتے ہیں ٹیپ ٹاپ ان کو دکھاتے ہیں
  • قدم کے ساتھ پڑتی خون کی چھاپ
    تلیٹی میں ٹپا ٹپ گونجتی ٹاپ
  • اوراق گنجفہ کہو اصناف خلق کو
    ہے شوق ان کے دل میں سدا ٹیپ ٹاپ کا

محاورات

  • پٹاپٹے کے ہاتھ دکھانا یا نکالنا
  • دانے ‌کو ‌ٹاپے ‌سواری ‌کو ‌پاوے
  • دانے کو ٹاپے سواری کو پادے
  • سکھ بڑھے مٹاپا چڑھے
  • مٹاپا چڑھنا
  • ٹاپ مارنا ٹاپنا
  • ٹاپا توڑ نکل جانا
  • ٹاپا ٹوی کرنا
  • ٹاپتا رہ جانا
  • ٹیپ ٹاپ کی پگڑی (باندھی) وہ بھی جورو کا صدقہ (صدقہ جورو کا)

Related Words of "ٹاپ":