پارٹی کے معنی
پارٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پار + ٹی }
تفصیلات
iانگریزی سے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "ابن الوقت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]
Party پارْٹی
اسم
اسم جمع ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پارْٹِیاں[پار + ٹِیاں]
- جمع استثنائی : پارْٹِیز[پار + ٹِیز]
- جمع غیر ندائی : پارْٹِیوں[پار + ٹِیوں (و مجہول)]
پارٹی کے معنی
"جو پارٹی میری مخالف پہلے سے تھی اس نے اس قصے کو طول دیا۔" (١٩١٣ء، مکاتیب شبلی، ٣٠٤:١)
"عید کے دنوں میں متمول اصحاب پارٹیاں دیا کریں۔" (١٩١٦ء، خانہ داری (معاشرت)، ٩٩)
"ہوا خوری، کرکٹ انٹا شکار کون سی پارٹی تھی جس میں ابن الوقت۔۔۔اپنے تئیں لے نہیں کھستا تھا۔" (١٨٨٨ء، ابن الوقت، ١٩٣)
"اسلامی نظام حکومت میں تو اسلام ہی خود ایک پارٹی ہے، ایک پارٹی کفر اور ایک پارٹی اسلام۔" (١٩٧٠ء، تاثرات، ٢٣١)
"برسات اور گرمیوں میں جنگلی کتوں کی بڑی بڑی پارٹیاں نظر آتی ہیں۔" (١٩٣٢ء، قطب یار جنگ، شکار، ٣٨٦:٢٢)
پارٹی کے مترادف
حزب
تقریب, جماعت, حزب, گروہ
پارٹی کے جملے اور مرکبات
پارٹی سسٹم
پارٹی english meaning
party
شاعری
- پارٹی بندی میں ہوتا ہے یہی اے اکبر
کیا تعجب ہے نظر ائیں جو گدھ باز کے ساتھ