پرستش کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Parastish meanings and details
پرستش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَرَس + تِش }
تفصیلات
iفارسی میں مصدر |پرستیدن| سے حاصل مصدر |پرستش| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["غایتِ تعظیم"]
پرستیدن پَرَسْتِش
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : پَرَسْتِشوں[پَرَس + تِشوں (و مجہول)]
پرستش کے معنی
١ - عبادت، پوجا۔
"سوائے خدا کے کوئی پرستش کے قابل نہیں۔" (١٩٤٣ء، سیدہ کی بیٹی، ٢٠)
٢ - غایت تعظیم، توقیر۔
پرستش اس کی میرے سر پہ ہوئے سرستی لازم صنم میرا رقیباں سوں ملنے سے باز آوے (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٢٠٠)
٣ - بیمار کی دیکھ بھال، تیمارداری۔ (فرہنگ نظام، 65:2، اسٹین گاس، 242)
پرستش کے مترادف
عبادت
احترام, اطاعت, بندگی, پوجا, تپشیا, تعظیم, توقیر, خدمت, صحبت, عبادت, عشق, عقیدت, غلامی, محبت
پرستش or Parastish english Translation
adoration; worship; devotion; observanceworship devotion
شاعری
- پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھے
نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے - محبت درحقیقت ایک اندازِ پرستش ہے
محبت کا مزا جب ہے محبت غائبانہ ہو - تجھ مکھ کی پرستش میں گئی عمر مری ساری
اے بت کی پجن ہاری اس بت کو پجاتی جا - تجھ مکھ کی پرستش میں گئی عمر مری ساری
اے بت کی پجن ہاری اس بت کو پچاتی جا - بیہدہ کرتے پرستش چاند ہور خورشید کوں (کذا)
میں کروں سجدہ تجھے توں نور کا ہے آ فتاب - تجھ مکھ کی پرستش میں گئی عمر مری ساری
اے بت کی پجن ہاری ٹک اس کوں بچاتی جا - پرستش اس کی میرے سر پہ ہوئے سرستی لازم
صنم میرا رقبیاں سوں اگر ملنے سے باز آوے - وہ دیوانہ تھا اب بھی میں پرستش گاہ مجنوں ہوں
چڑھا جاتا ہے تربت پر گریباں آستیں دامن - بہیدہ کرتے پرستش چاند ہور خورشید کوں
میں کروں سجدہ تجھے نوں نور کا ہے آفتاب - شیخنا دیر کے سجدے سے نہ کر منع مجھے
چھوڑے کب بت کی پرستش کا برہمن دامن