پرورش کے معنی

پرورش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَر + وَرِش }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر |پروردن| سے حاصل مصدر |پرورش| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو |کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پال پوس","پالن ،پالنا ،تعلیم ،تربیت ،مہربانی ،بخشش ،عنایت","تعلیم و تربیت","دیکھ بھال","صحت دورستی","کرنا ہونا کے ساتھ ،دینا کے ساتھ اب متروک ہے"]

پروردن پَرْوَرِش

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پرورش کے معنی

١ - پالنے یا پالے جانے کی کیفیت، وہ عمل جس سے کوئی چیز نشوونما پائے، پال پوس۔

|بکریوں کی پرورش پر ان کا گزارہ تھا۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٧٠٦:٣)

٢ - تعلیم و تربیت، دیکھ بھال۔

|ضمیر شاہدہ کی پرورش میں دن رات منہمک تھا۔" (١٩١٩ء، جوہرِ قدامت، ٢١)

٣ - [ مجازا ] مہربانی، عطا، عنایت، شفقت۔

|ہمارے لیے تو آپ ہی بادشاہ ہیں، کچھ پرورش ہو جائے۔" (١٩٤٣ء، دلّی کی چند عجیب ہستیاں، ١٧)

٤ - (بات کی) پچ، پاس، حمایت۔

 ہے پرورش سخن کی مجھے اپنی جاں تلک جوں شمع زندگانی ہے میری زباں تلک (١٨٧٠ء، سودا، کلیات، ٢٤٧:١)

پرورش کے مترادف

نشوونما, نوازش, ربوبیت

بارش, بخشش, پالن, پالنا, تربیت, تعلیم, شفقت, عنایت, مہربانی, مینہ, نوازش, کرم

پرورش کے جملے اور مرکبات

پرورش یافتہ

پرورش english meaning

fosteringrearingbreedingpatronizing; nourishmentnutrition; maintenancesupportprotectionnurtureeducation; patronagefeet or legsFostering breedingnourishmentpatronagequite contentedSupport maintenance

شاعری

  • زہراب و ہلاہل سے جو کچھ کام نہ نکلا
    دے کرکے میں کی خون جگر پرورش دل
  • ہے پرورش اپنے ہی سخن کی او سے یاں تک
    ہم کہتے ہیں جو بات سو منظور نہیں ہے
  • غم آغوش بلا میں پرورش دیتا ہے عاشق کو
    چراغ روشن اپنا قلزم صر صر کا مرجاں ہے
  • خون جگر سے پرورش شیر ہم نے کی
    فرزند کا سلوک کیا خانہ زاد سے
  • بازوے باز میں ہو پرورش بچہ قاز
    اور بزغالہ کو آغوش میں پالے ضیغم
  • ہاں ہم کو اج بھول گئے شاہ خوش خصال
    اوروں کی پرورش ہے ہمارا نہیں خیال
  • بندوں کی پرورش نہیں کرتے تو یہ چلے
    بیٹھے کرو تم اپنے میاں گھر میں راج خوش
  • پرورش پائے ان کی ہیبت سے
    برہ ہز کنارِ ضیغم میں

محاورات

  • بغل میں پرورش پانا
  • پرورش کرنا
  • سایہ عاطفت میں پرورش پانا یا پلنا

Related Words of "پرورش":