پروری کے معنی

پروری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَر + وَری }

تفصیلات

iفارسی مصدر |پروردن| سے فعل امر |پرور| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے پروری بنا۔ اردو میں تراکیب میں بطور جزو ثانی استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["مرکبات میں استعمال ہوتا ہے جیسے بندہ پروری"]

پروردن پَرْوَر پَرْوَری

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پروری کے معنی

١ - پالنے، نشوونما دینے یا مہربانی کرنے کا عمل۔

"اس علم پروری پر تحسین اور دعائے خیر ارشاد فرماتے ہیں۔" (١٩٥١ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ١٣٨:١)

پروری english meaning

one who educates; cherishingnourishing; educationaccidentscalamitiescherishinghardshipsNourishing

شاعری

  • تن پروری خلق مبارک ہو انہیں یاں
    جوں نقش قدم اور ہی آسودہ تنی ہے
  • یو حرض ہور ہوا سو ترے حق پہ گرگ ہیں
    گر ہے تو آدمی تو نہ کر گرگ پروری
  • اسے دیکھ کر دل میں قائل سے ناصح
    مگر بات کیا ہے سخن پروری ہے
  • تجھ تل سے اے آفتاب طلعت
    ممنوں ہوں ذرہ پروری کا
  • ٹک ولی کو صنم گلے سوں لگا
    تجکوں ہے بندہ پروری کم قسم
  • نہ بیع کر مری با خواجہ شکم پرور
    کہ تجھ سوا نہ کوئی بندہ پروری جانے
  • نہ ہم تن پروعری کتے نہ تم دل پروری کرتے
    سمجھ لیتے جو بے بنیاد یہ تعمیر پہلے سے
  • بسا عزیز ہیں تجھ مکھ کے آفتاب پرست
    تو جلوہ گر ہو کہ اب ذرہ پروری یہ ہے
  • ہے جو اُس محبوب کی انگشتری در دست چپ
    رکھتی ہے کیا کیا نزاکت پروری در دست چپ

Related Words of "پروری":