پلٹ کے معنی

پلٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَلَٹ }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |پریَسَنَہ| سے ماخوذ |پلٹنا| کا حاصل مصدر |پلٹ| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشاء" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پلٹنا کا امر"]

پریَسَنَہ پَلَٹْنا پَلَٹ

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

پلٹ کے معنی

١ - پلٹنا کا حاصل مصدر (کبھی الٹ کے ساتھ بطور تابع مستعمل)۔

"انگلینڈ ریٹرنڈ کے لئے انگلستان پلٹ سے بہتر لفظ مجھے نہیں مل سکا۔" (١٩٥٦ء، مضامین محفوظ علی، ٢٢٢)

٢ - [ موسیقی ] بارہ ماترے۔

"تین لکھ یعنی بارہ انو درت کا ایک پلٹ یعنی بارہ ماترے ہوئے۔" (١٩٢٧ء، نغماتِ الہند،٨٥)

پلٹ کے جملے اور مرکبات

پلٹ تختی, پلٹ کر

پلٹ english meaning

sexual pleasure or sexualize

شاعری

  • پلٹ کے تجھ کو بھی آنا ہے اس طرف لیکن
    لُٹا کے قافلۂ رنگ و بُو ہماری طرح
  • زمانہ کفرِ محبت سے کرچکا تھا گُریز
    تری نظر نے پلٹ دی ہوا زمانے کی
  • محبت میں پلٹ آتا ہے ماضی
    جوانی‘ نوجوانی لگ رہی ہے
  • آنکھ میں آنسو جڑے تھے‘ پر صدا تجھ کو نہ دی
    اس توقع پر کہ شاید تو پلٹ کر دیکھتا
  • خوشبو تو سانس لینے کو ٹھہری تھی راہ میں
    ہم بدگماں ایسے کہ گھر کو پلٹ گئے
  • خبر نہیں وہ مرے ہمسفر کہاں پہونچے
    کہ رہگزر تو میرے ساتھ ہی پلٹ آئی
  • شیوخِ شہر کو تم دیکھ کر پلٹ آئے
    کسی سے پوچھ تو لیتے وہ میکدہ تو نہیں
  • طَعنِ اغیار سنیں آپ خموشی سے شکیب
    خود پلٹ جاتی ہے ٹکرا کے صدا پتھر سے
  • منجدہار سے ڈر کر جو پلٹ آئے تھے کم ظرف
    طوفان نے گھیرا انہیں ساحل کی طرف سے
  • یہ کیا کہ سطح بحر سے ہوکر پلٹ گئے
    میری تلاش تھی تو تہہِ آب دیکھتے

محاورات

  • (زمانے کی) ہوا پلٹنا
  • آنکھیں پلٹ جانا
  • ادھر کاٹے ادھر پلٹ (-الٹ) جائے
  • ادھر کاٹے ادھر پلٹ جائے
  • اس نے اپنی کایا پلٹ دی
  • الٹ پلٹ
  • الٹ پلٹ دینا
  • الٹ پلٹ کردینا یا کرنا
  • الٹ پلٹ ہوجانا یا ہونا
  • الٹا پلٹ جانا یا پلٹنا

Related Words of "پلٹ":