پیار کے معنی

پیار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِیار (ی مخلوط) }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پریا + آل| سے ماخوذ |پیار| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کی گھاس","بچے کا بوسہ","جوشِ محبت جو نہایت تہ دل سے ہو","جوشِ محبت جو نہایت تہ دل سے ہو","راہ درسم","ربط ضبط","مادری الفت","میل جول","میل ملاپ"]

پریا+آل پِیار

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

پیار کے معنی

١ - الفت، محبت، پریم، التفات۔

 پیار سے دشمن کے وہ عالم ترا جاتا رہا ایسے لب چومے کہ بوسوں کا مزا جاتا رہا (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ٨٦)

٢ - پوشیدہ جذبۂ محبت، اخلاص۔

 اپنی بھی کچھ خیر نہیں آئینہ دیکھیے وہ کیا ہوا جو آنکھوں میں پیار تھا (١٩٥٤ء، صفی اورنگ آبادی، دیوان، (قلمی نسخۂ)، ١٥)

٣ - مہربانی، شفقت، کرم، عنایت۔

 سبھوں کو بوسے دیئے ہنس کے اور ہمیں گالی ہزار شکر بھلا اس قدر تو پیار ہوا (١٨٣٠ء، نظیر اکبر آبادی، کلیات، ٣)

پیار کے مترادف

چوما, شفقت, سہاگ, ناز

اخلاق, الفت, انس, بحر, بوسہ, پرِیال, پریت, پریم, پیال, تعشق, چاہ, حُب, دوستی, شفقت, عشق, لاڈ, مامتا, محبت, مہر, وزن

پیار کے جملے اور مرکبات

پیار دلار, پیار کا نام, پیا کی آنکھ, پیار کی نظر

پیار english meaning

loveaffectionfondnessattachmentfriendship; a kiss (from a child)a plague or pestilence to break outbreaking out of animal plague or pestilenceepidemicmortalitypestilenceplague

شاعری

  • ہم فقیروں سے بے ادائی کی
    آن بیٹھے جو تم نے پیار کیا
  • رہوں ہوں برسوں سے ہمدوش پر کبُھو ان نے
    گلے میں ہاتھ مرا پیار سے نہ ڈال لیا
  • جاتا وہی سُنا ہمہ حسرت جہان سے
    ہوتا ہے جس کسو سے بہت پیار عشق کا
  • میں ہوں خاک افتادہ جس آزار کا
    عشق بھی اُس کا ہے نام اک پیار کا
  • اک شخص سے تلخ کام ہوکر
    ہر شخص سے پیار کررہا ہوں
  • برسات کے موسم سے تجھے پیار بہت تھا
    اب دیکھ لے آکر مِری روتی ہوئی آنکھیں
  • پیار کی راگنی انوکھی ہے
    اس میں لگتی ہیں سب سُریں کومل
  • ترا ہی پیکر‘ ترا ہی سایہ‘ تری ہی خوشبو
    جو شب کی آنکھوں میں پیار اُترا تو میں نے دیکھا
  • تیرے پیار میں رسوا ہوکر جائیں کہاں دیوانے لوگ
    جانے کیا کیا پُوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ
  • ثبوتِ عشق کی یہ بھی تو ایک صورت ہے
    کہ جس سے پیار کریں‘ اس پہ تہمتیں بھی دھریں

محاورات

  • آنکھیں ہوئیں چار دل میں آیا پیار، آنکھیں ہوئیں اوٹ دل میں آیا کھوٹ
  • آنکھیں ہوئیں چار دل میں آیا پیار۔ آنکھیں ہوئیں اوٹ دل میں آیا کھوٹ
  • اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے
  • ات بھی توں مت بیٹح پیارے۔ جت بیٹھے ہوں بیری سارے
  • اللہ الکھ جوں ایک ہے بیچ میں پیارے دھوکا۔ کہیں کبیر سنو بھائی سادھو چاول کہو کہ چوکھا
  • اللہ میاں کو پیارا ہونا
  • اللہ کو پیارا ہؤا
  • اللہ کو پیارا ہونا
  • امیر کو جان پیاری فقیر کو ایک ایک دم بھاری
  • اوکھ سے گنڈیری پیاری گڑ سے پیارا گانڈا (گنا) ماں بہن سے جورو پیاری جس سے ہوئے گزارا

Related Words of "پیار":