پیش کے معنی
پیش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پیش (ی مجہول) }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں اپنے اصل معنی اور صورت کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے, m["اگلا حصہ","انگرکھے وغیرہ کی کلی","بڑھا ہوا","ترقی یافتہ","تسبیح کا امام","سامنے کا حصہ","ضُمّہ کی علامت","قابل اعتبار"]
پیش پیش
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), متعلق فعل
پیش کے معنی
["\"یہی تینوں نقطے عربی کے پہلے زبر، زیر اور پیش تھے۔\" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٢٠٦:٣)","\"میں گھر چلا گیا تھا دکان پر یہ لڑکا تھا تمہاری صدریوں کے دونوں پیش کوئی اٹھا کر لے گیا۔\" (١٩٧٣ء، جہانِ دانش، ٢٤٥)"," ذکر کرتے تھے سلیماں جس پہ عشق پاک کا پیش میرے دل کا اوس تسبیح کے دانوں میں تھا (١٨٩٦ء، دیوان شرف، ١٦)","\"خنجر، تبر، پیش، بان، چُھری، چُھرا یہ سب میرے زیور ہیں۔\" (١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ١٣:١)","\"پھر کنارک کے مندر کے پیش پرہم انہیں کئی صدی بعد اس قسم کی لاٹھوں سے چھت پاٹتے دیکھتے ہیں۔\" (١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر، ٣٢)"]
[" پیش ساقی طرۂ تمکیں لیے بیٹھے رہے محفلِ مینا میں ترک مئے کیے بیٹھے رہے (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٢٧١)"," اس عہد کے حسینوں کی فہرست خط و خال پیش جمال پاک ہے تقویم کینہ سال (١٨٧٤ء، دبیر، دفترتم، ٨٤:٤)"," محمد حنیف کا سویو خویش ہے بڑا عزت اس کا حنیف پیش ہے (١٦٨١ء، جنگ نامہ سیوک، ٤٨)"," خوشی سے ہوا باب دلبر فتوح جسد سے قدم پیش رکھتی تھی روح (١٧٣٩ء، کلیاتِ سراج، ٨٧)"]
پیش کے مترادف
آگے, قبل, ضمہ
آئندہ, آگے, بارسوخ, بالیدہ, پہلے, رفع, سامنے, شریف, ضمہ, قبل, محترم, معتبر, معتمد, معزز
پیش کے جملے اور مرکبات
پیش امام, پیش رو, پیش قدمی, پیش کش, پیش لفظ, پیش رفت, پیش خدمت, پیش خیمہ, پیش گوئی, پیش نشین, پیش نظر, پیش دانہ, پیش نہاد, پیش و پس, پیش گو, پیش گیر, پیش مدرسی, پیش مستقر, پیش مصرع, پیش منظر, پیش قبض, پیش قیاسی, پیش کار, پیش کارہ, پیش کاشت, پیش گاہ, پیش دہلیز, پیش راں, پیش رس, پیش صحن, پیش علاقہ, پیش فرضی, پیش دروازہ, پیش دشت, پیش دستار, پیش دستی, پیش دنداں, پیش خوانی, پیش خورد, پیش خورندہ, پیش دالان, پیش دامن, پیش جامہ, پیش چادر, پیش چوکی, پیش حیاتین, پیش خانہ, پیش خبری, پیش بندی, پیش بیں, پیش پناہ, پیش تطبیب, پیش آیند, پیش بازو, پیش باف, پیش بریدہ, پیش بند, پیش اندیش, پیش آمد, پیش آمدنی, پیش آمدہ, پیش آہنگ, پیش ازیں, پیش از, پیش از پیش, پیش اسخان, پیش اشتعال, پیش افتادہ, پیش انداز, پیش پا, پیش جال, پیش جبڑی, پیش جنین, پیش خود, پیش خیز, پیش دماغ, پیش رخی, پیش سینہ, پیش طاق, پیش طبل, پیش عرقی, پیش عبقدی, پیش قدم, پیش کاری, پیش کف پا, پیش معدہ, پیش نامہ
پیش english meaning
postpn - in front (of)before (in time or place) Adj- promotedadvanced; respected; trusted; possessing influencea buffoona laughing stockadvadvancedbeforedrolldrolleryfacetious [A~FOLL.]forefore partformer statefrontfunhumourjestsjokesludicrousone who causes laughterpastpleasantrypromotedpromoted advridiculeridiculousthe vowel pointvowel point represented as o or ú
شاعری
- کب تک تکلف آہ بھلا مرگ کے تیں
کچھ پیش آیا واقعہ رحمت کو کیا ہوا - طریق خوب ہے آپس میں آشنائی کا
نہ پیش آوے اگر مرحلہ جدائی کا - راہ دورِ عشق میں اب تو رکھا ہم نے قدم
رفتہ رفتہ پیش کیا آتا ہے بارے دیکھئے - کیا کیا عجز کریں ہیں لیکن پیش نہیں کچھ جاتا میر
سر رگڑے ہیں آنکھیں ملے ہیں اُس کے حنائی پا سے ہم - یہ دن تو فصلِ بہاراں کا پیش خیمہ ہے
خزاں کی قید سے آج اپنا گلستاں نکلا - گلیاں
(D.J. ENRIGHT کی نظم STREETS کا آزاد ترجمہ)
نظم لکھی گئی تو ہنوئی کی گلیوں سے موسوم تھی
اس میں گرتے بموں سے نکلتی ہُوئی موت کا تذکرہ تھا‘
فلاکت‘ دُکھوں اور بربادیوں کی اذیّت بھری داستاں درج تھی
اِس کے آہنگ میں موت کا رنگ تھا اور دُھن میں تباہی‘
ہلاکت‘ دُکھوں اور بربادیوں کی الم گُونج تھی
نظم کی اِک بڑے ہال میں پیش کش کی گئی
اِک گُلوکار نے اس کو آواز دی
اور سازینے والوں نے موسیقیت سے بھری دُھن بنا کر سجایا اِسے
ساز و آواوز کی اس حسیں پیشکش کو سبھی مجلسوں میں سراہا گیا
جب یہ سب ہوچکا تو کچھ ایسے لگا جیسے عنوان میں
نظم کا نام بُھولے سے لکھا گیا ہو‘ حقیقت میں یہ نام سائیگان تھا!
(اور ہر چیز جس رنگ میں پیش آئے وہی اصل ہے)
سچ تو یہ ہے کہ دُنیا کے ہر مُلک میں شاعری اور نغمہ گری کی زباں ایک ہے
جیسے گرتے بموں سے نکلتی ہُوئی موت کی داستاں ایک ہے
اور جیسے تباہی‘ فلاکت دُکھوں اور بربادیوں کا نشاں ایک ہے
سچ تو یہ ہے کہ اب کرّہ ارض پر دُوسرے شعر گو کی ضرورت نہیں
ہر جگہ شاعری کا سماں ایک ہے
اُس کے الفاظ کی بے نوا آستیوں پہ حسبِ ضرورت ستارے بنانا
مقامی حوالوں کے موتی سجانا
تو ایڈیٹروں کے قلم کی صفائی کا انداز ہے
یا وزیرِ ثقافت کے دفتر میں بیٹھے کلکروں کے ہاتھوں کا اعجاز ہے!! - محفل میں آسمان کی بولے کہ چپ رہے
امجد سدا زمین اسی پیش و پس میں تھی - مت پوچھ کیسے مرحلے آنکھوں کو پیش تھے
تھا چودھویں کا چاند بھی، وہ خوش جمال بھی - تھے، خاکِ پائے اہلِ محبت، مگر کبھی
سجدہ، بہ پیش تاج و لبادہ نہیں کیا - کامراں، عاشقی کی منزل میں
ہے وہی دل جو پیش وپس میں نہیں
محاورات
- آبرو سے پیش آنا
- آج کل ان کے پیشاب میں چراغ جلتا ہے۔آج کل (ان کے نام) ان کی ناؤ کمان چڑھتی ہے
- آدمی کی پیشانی دل کا آئینہ ہے
- آفت درپیش ہونا
- ابے تبے (سے پیش آنا) کرنا
- اپنی صورت تو چینی میں پیشاب کرکے دیکھ
- اتفاق بننا۔ پڑنا یا پیش آنا
- اس پر پیشاب بھی نہیں کرتا
- ان کے پیشاب سے چراغ جلتا ہے
- اوندھی پیشانی کا