پیٹ کے معنی

پیٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پیٹ (ی مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پٹ| سے ماخوذ |پیٹ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٢٨ء کو "لازم المبتدی (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندرونی حصہ","بچہ دان","بدن کا وہ سامنے کا حصہ جو پسلیوں سے نیچے ہوتا ہے","بندوق یا توپ کے پیالے کے قریب کی جگہ","پیٹنا کا","توپ کی وہ جگہ جہاں گولا ٹھیرے","دائرے کا اندرونی حصہ","س۔ پیٹ۔ تھیلی۔ ٹوکری","گربھ دھام"]

پٹ پیٹ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

پیٹ کے معنی

١ - بدن کے سامنے کا وہ حصہ جو پسلیوں سے نیچے اور کمر سے ملا ہوتا ہے، شکم، بطن۔

 توند کالی جو کھول جائے لیٹ آ نہیں ہے تنور اس کا پیٹ (١٨١٠ء، مہر، کلیات : ١٠٤٣)

٢ - حمل، گربھ۔

 مگر ہے پیٹ تو خدشہ ہے اس کے گرنے کا گرا نامہ نظر ہو تو جائیں خود سرکار (١٩٣٨ء، کلیاتِ عریاں، ٦٨)

٣ - [ مجازا ] اولاد۔

"اگر سعید اس طرح بھوکا سو جاتا تو دل پر کیا گزرتی، اے نادان ! بہن کے پیٹ اور اپنے پیٹ میں اتنا فرق?" (١٩٣٦ء، گردابِ حیات، ٤٥)

٤ - اندرون، بھیتر، باطن، دل۔

"میں ساری کیا جانوں کہ اس کے پیٹ میں کیا ہے۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٧٤:٢)

٥ - خوراک، غذا، روزی۔

"سب پیٹ کی خاطر سختی اٹھاتے ہیں۔" (١٨٨٦ء، حیاتِ سعدی، ١٣٠)

٦ - جوف، دور، محیط، اندر کا حصہ۔

 ہیرا تھا بدن رنگ زمرد سے بھرا تھا جوہر نہ کہو پیٹ جواہر سے بھرا تھا (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٠:٢)

٧ - گنجائش، سمائی۔ (نوراللغات)۔

"سقے نے پکارا مشک آئی ہے - گھڑونچی پر رکھے ہوے مٹکوں میں جن کے پیٹ کائی سے سبز ہو رہے تھے پانی بھر دیا۔" (١٩٦٣ء، دلی کی شام، ١٢٤)

٨ - کسی ظرف کا وہ وسطی حصہ جو باہر کی طرف نکلا ہو۔

"ح خالی جیم کے پیٹ میں ایک نقطہ۔" (١٩١٤ء، اردو قواعد، ٢٨١)

٩ - دائرے کا اندرونی حصہ، محیط کے اندر کی سطح، وسط، درمیان۔

"لڑکی پیٹ میں تھی اور نکاح ہو گیا۔" (١٩١٣ء، چھلاوا، ٨٣)

١٠ - بندوق یا توپ کے گولے کی قریب کی جگہ، توپ کی وہ جگہ جہاں گولا ٹھہرے۔ (مہذب اللغات)۔

١١ - حوصلہ، ظرف۔ (نوراللغات)

١٢ - طمع، لالچ، حرص۔ (ماخوذ : فرہنگِ آصفیہ)۔

١٣ - رحم، بچہ دان، کوکھ (مجازاً) ماں باپ۔

١٤ - [ آراکشی ] آرے کا اندرونی خمیدہ رُخ۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 19:1)

١٥ - [ دب گری ] کُپے کا بیچ کا پھولا ہوا حصہ۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 18:2)

١٦ - وہ گھی کی مقدار جو مٹھائی کی خستگی کے لیے اس کے خشک میدہ میں دی جائے، جیسے آدھ سیر پیٹ کے بالوشاہی۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔

١٧ - چکی کے پاٹوں کا وہ تل جو دونوں کو جوڑنے سے اندر پڑے۔ (شبد ساگر)

١٨ - سل وغیرہ کا وہ حصہ جو کوٹا ہوا اور کھردرا رہتا ہے اور جس پر رکھ کر کوئی چیز پیسی جاتی ہے۔ (شبد ساگر)۔

١٩ - تھیلی، ٹوکری؛ غار، گڑھا۔ (پلیٹس)۔

پیٹ کے مترادف

پوٹا, شکم, محیط

اشتہا, اودر, بارداری, باطن, بطن, بھوک, بھیتر, پوٹا, جوف, حرص, حمل, رحم, رور, شکم, گنجائش, گولائی, لالچ, معدہ, مقدار

پیٹ کے جملے اور مرکبات

پیٹ کا ہلکا, پیٹ پرست, پیٹ کی فکر, پیٹ کی مار, پیٹ کے بل, پیٹ مرانی, پیٹ پوچن, پیٹ کا بندہ, پیٹ کا پٹھو, پیٹ کا ٹوٹا, پیٹ کا دھندا, پیٹ کا کپٹی, پیٹ یالو, پیٹ چوٹٹی, پیٹ کا, پیٹ کا بنج, پیٹ کا پردہ, پیٹ کا پھل, پیٹ کا گہرا, پیٹ کی بات, پیٹ کی کھری, پیٹ کے بال, پیٹ کے واسطے, پیٹ میں پٹھو

پیٹ english meaning

abdomenabdomen ; belley ; stomachbelleybellybowelscapacitycapaitycavitygreedinesshungerinterior of anythiginterior of anythinginterior of anything ; bowelslivelihoodmundane needsmysteryone who removes the influence of an evil spiritone who removes the remains of burnt corpseovaryovary ; womb ; uterouspregnancysideside ; teamstomachteamthe bellythe wombuterouswomb

شاعری

  • پیٹ جہنم بھرنے کو
    جنت چھوڑ کے نکلے ہاتھ
  • افسران فوج بھیڑوں کی طرح تھے ہانکتے
    اور سپاہی پیٹ کے دھندے میں تھے مصروف یاں
  • لوبھی پاپی پیٹ کے بندے میری نوائیں کیا سمجھیں
    ناظر ہے اس راگ کا رسیا اس کو گیت سناتا ہوں
  • پاچن کے اپر اب تو یہ چورن کا چچا ہے
    جو کھاوے تو پھر پیٹ کا پتھر بھی پچا ہے
  • ہے ترے منہ کا اگال اس پیٹ کا میرے ادھار
    میری خاطر کیوں منگاتی پان کی ڈھولی ہے تو
  • اتم دھن کا ہے پیٹ پتلا نپٹ
    سماوے نکچ تس میں کینا کپٹ
  • رہی چوٹی یوں پیٹ پر چھپ سوں آ
    پٹی پر اچھے جیوں الف ثُلث کا
  • جو پیٹ کے ہلکے ہیں پچے بات کب آن سے
    روکیں تو اپھر جائے شکم اور زیادہ
  • وہ تعویذ طو مار کرتے نہیں
    کرامت دکھا پیٹ بھرتے نہیں
  • ایسے تن پیٹ کے مزے پر خاک
    جس سے کٹ جائے سات پشت کی ناک

محاورات

  • آپ کے منہ کا اگال ہمارے پیٹ کا آدھار
  • آپ کے منہ کا اگال‘ ہمارے پیٹ کا ادھار
  • آپن پیٹ تو کتا بھی بھرتا ہے
  • آتے کا منہ دیکھتی جاتے کی پیٹھ
  • آدمی پیٹ کا کتا ہے
  • آدمی چاہئے دل کا پکا پیٹ کا گہرا
  • آزار پیٹ میں ہونا
  • آگ کھائے منہ جلے ادھار کھائے پیٹ
  • آگ کھائے منہ نہ جلے، ادھار کھائے پیٹ جلے
  • آنتا تیتا دانتا نون پیٹ بھرن کو تین ہی کون آنکھیں پانی کانے تیل۔ کہے گھاگ بیداﺋﮯ کھیل

Related Words of "پیٹ":