ڈائن کے معنی
ڈائن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈا + اِن }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٤٣٥ء میں "کدام راؤ پدم راؤ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ڈائِنیں[ڈا + اے + نیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : ڈائِنوں[ڈا + اے + نوں (و مجہول)]
ڈائن کے معنی
"میرے پاس چارہ اتنا ہے کہ اگر یہ چھ ڈائنیں اور چار بُھوت ٹھکانے لگ جاتے تو مزہ سے اساڑھ پکڑ لیتا۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٢٦١)
"ڈائن، کٹنی تو نے آخر میرے بچے کی جان لے کے چھوڑی۔" (١٩٧٨ء، بے سمت مسافر، ٣٢)
" "ڈائن ماں" بھی زیادہ سے زیادہ اتنا کرتی ہے کہ چند لمحہ کی اذیت پہنچا کر کلیجہ کھا لیتی ہے۔" (١٩٢١ء، گردابِ حیات، ٤)
"برسات نے اپنے دونوں ساتھیوں سے کہا ذرا ٹھہرو، میں بھی اس ڈائن بد زبان سے دو دو باتیں کرلوں۔" (١٩٣٣ء، مضامینِ فراق دہلوی، ٥٢)
"فحاشی . ایک ایسی آدمخور ڈائن ہے جس کے لیے سماج کی خرابیاں نت نئی غذا مہیا کرتی ہیں۔" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٨٠)
ڈائن english meaning
["A female goblin","a witch","an old hag who is reputed to have an evil; an ugly old woman."]