ڈھیل کے معنی

ڈھیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈِھیل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے التفاتی","بے پروائی","بے توجہی","پتنگ کی ڈور چھوڑنا بڑھانے کے لئے","پیش بندی","چشم پوشی","سہل انگاری","سہل پسندی","عدم التفات","عدم توجہ"]

اسم

اسم ظرف زمان

اقسام اسم

  • جمع : ڈِھیلس[ڈھی + لیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ڈِھیلوں[ڈھی + لوں (و مجہول)]

ڈھیل کے معنی

١ - تاخیر، دیر، وقفہ۔

 عجب نہیں تری رحمت کی حد نہ ہو کوئی گناہ کا ازل ہوں مری سزا میں نہ ڈھیل (١٩٤١ء، کلیاتِ فانی، ١١٥)

٢ - سستی، کاہلی۔

"بادشاہ چھوٹے بڑے سارے منصب داروں سے براہِ راست رابطہ قائم رکھتا تھا تاکہ انتظامی مشینری میں کوئی خرابی پیدا نہ ہو۔" (١٩٧٥ء، شاہراہِ انقلاب، ٤)

٣ - غفلت، بے پروائی۔

"سال بھر کی ڈھیل میں شبراتی کی ڈھٹائی چٹان کی طرح بے حس اور اٹل ہو گئی تھی۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٦٥)

٤ - رعایت، موقع، مہلت، چشم پوشی۔

"ایسے لوگ اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے ہاں انہیں ڈھیل مل جائے اور بات ہے۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٥٢٤)

٥ - آزادی، اختیار

"سلطان الغوری نے آتشیں اسلحہ کے استعمال کے سلسلے میں کچھ ڈھیل ضرور دی۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرۃ المعارف اسلامیہ)

٦ - جھول، لچک۔

"وہ سادہ(غیر ارادی) عضلات میں ڈھیل پیدا کرتی ہے۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٢٧)

٧ - اڑتی ہوئی پتنگ کو حسب ضرورت اوپر بڑھانے کے لئے ڈور میں ڈور لمبی کرتے رہنے کا عمل۔

"پیچ ڈھیل کا تھا انور بڑے زوروں سے اپنی مانگ پائی پتنگ کو ڈور پلا رہا تھا۔" (١٩٦٦ء، خالی بوتلیں خالی ڈبے، ١٧٧)

٨ - پتلی، رقیق، ڈھیلی۔

 یعنی ہو رنگ و بو نہ کچھ تبدیل چھوڑ دے ان کو تو ہووے کچھ نہ ڈھیل (١٧٧٤ء، رموزالعارفین، ٢٧)

ڈھیل کے مترادف

توقف, تاخیر, سستی

آزادی, احتیاط, التواء, تاخیر, تامل, تساہل, تعویق, تغافل, توقف, جھول, دیر, سستی, غفلت, فراغت, فرصت, گِتِھل, مہلت, وقفہ, ڈھیلا, کاہلی

ڈھیل کے جملے اور مرکبات

ڈھیل ڈھال, ڈھیل کھنچ

ڈھیل english meaning

(Plural) Participants of a meeting(Plural) Tradesmenmembers of a society

شاعری

  • عجب نہیں تری رحمت کی حد نہ ہو کوئی
    گناہ گار ازل ہوں مری سزا میں یہ ڈھیل
  • عرصہ عمر ہے وہ تار کھنچا اور ٹوٹا
    کچھ اگر وقت معین کی طرف سے ہو نہ ڈھیل
  • مچھلی نے ڈھیل پائی ہے لقمے پہ شاد ہے
    صیاد مطمئن ہے کہ کانٹا نگل گئی
  • نہ ہو مایوس اہل جور کی اس کامیابی پر
    خدا نے ڈھیل دے رکھی ہے اور وہ ڈھیل باقی ہے
  • اس بت کافر سے کس کو دوسرے کی ہے امید
    ایک ہی بوسے کے دینے میں لگائی ڈھیل ہے

محاورات

  • آسمان پر کیوں ڈھیلے پھینکتا ہے
  • آنکھوں میں شرم (حیا) نہ ہو تو ڈھیلے اچھے
  • ات مت گیہوں بوارے چیلے جت ہوں تھال اور پاتھر ڈھیلے
  • از غیب کا تھپیڑا تھپڑ/ دھکا/ ڈھیلا/طمانچہ/گولا/گھونسا
  • از غیبی تھپیڑا/تھپڑ/دھکا/ڈھیلا/طمانچہ/گولا/گھونسا/مار
  • انجر پنجر ڈھیلا ہونا
  • انجر پنجر ڈھیلے کردینا
  • انجر پنجر ڈھیلے کرنا
  • انجر پنجر ڈھیلے ہونا
  • انڈا ڈھیلا ہوجانا یا ہونا

Related Words of "ڈھیل":