کاپی کے معنی
کاپی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کا + پی }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٩ء کو "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چند سلے ہوئے اوراق","چند سٹے ہوئے سادہ ورق","کتابت شدہ اوراق"]
Copy کاپی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کاپِیاں[کا + پِیاں]
- جمع غیر ندائی : کاپِیوں[کا + پِیوں (واؤ مجہول)]
کاپی کے معنی
"اپنی یادداشت کی کاپی کو الٹ پلٹ کر دیکھنے کی پھر ہمت کرتا ہوں۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٢١)
صورتوں کی نقل تو پھر بات ہے کچھ دور کی ابن آدم خود ہی کیا کاپی نہیں لنگور کی (١٩٨٧ء، خدا جھوٹ نہ بلوائے، ٥٢)
"میں آج دریافت کراؤں گا اگر کوئی کاپی اس کی موجود ہے تو خدمت والا میں ارسال کرادوں گا۔" (١٩٢٢ء، مکاتیب اقبال، ١٣٠:١)
"بعض اوقات چھاپہ خانے میں زیر طباعت کاپی میں ردّ و بدل کرنیکی ضرورت پیش آجاتی ہے۔" (١٩٦٩ء، فن ادارت، ٢٦٥)
کاپی کے مترادف
جلد, نسخہ, نقل
پرت, جلد, مسودہ, منقول, نسخہ, نقل
کاپی کے جملے اور مرکبات
کاپی رائٹ, کاپی نگار, کاپی ٹو کاپی
شاعری
- پنجہ جو بلا پھیل گیا نور الہی
دامن جو کھلا رنگ زمیں ہو گیا کاپی - انگلش کی کرکے کاپی دنیا کی راہ ناپی
دینی طریق میں بھی اپنے قدم کو دھر لے