کتا کے معنی

کتا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُت + تا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک جانور جو کئی قسم اور کئی رنگ کا ہوتا ہے اور چھ انچ سے لے کر ٤ فٹ تک اونچائی میں ہوتا ہے۔ عام طور پر زرد رنگ کا ہوتا ہے۔ مگر پالتو سفید ۔ سیاہ۔ بادامی وغیرہ رنگوں کے ہوتے ہیں","ایک قسم کی گھاس کی بال","بندوق کا گھوڑا","تجارتی نشان","دربان امیروں کا","رہٹ کی لکڑی","قفل کا کھٹکا","گالی کے طور پر استعمال ہوتا ہے","گھڑی کا پرزہ","کس قدر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : کُتْیا[کُت + یا]
  • واحد غیر ندائی : کُتّے[کُت + تے]
  • جمع : کُتّے[کُت + تے]
  • جمع غیر ندائی : کُتّوں[کُت + توں (و مجہول)]

کتا کے معنی

١ - کلبی نسل کا بھونکنے والا، گوشت خور چوپایہ جس کی بہت سی قسمیں ہیں مثلاً جنگلی، پالتو، شکاری وغیرہ، یہ چوکیداری اور سراغ رسانی کا کام بھی دیتا ہے۔

"کتا مار عملہ سال پیچھے کبھی نظر آجاتا۔" (١٩٨٧ء، اردو ڈائجسٹ، لاہور، اپریل، ٣١٢)

٢ - کُتے کی طرح پاجی، ذلیل (ایک طرح کی گالی)۔

"آج یہ خدا کو بھولی ہے، اتنا بھی نہیں جانتی کہ خاقان کون کُتا اور کس کھیت کی مولی ہے۔" (١٩٠٧ء، سفید خون، ٤٨)

٣ - ایک گھاس جس کے بال کپڑوں پر لپٹ جاتے ہیں اور اس میں خار خار ہوتے ہیں۔ (فرہنگ آصفیہ)

"فرمایا کہ اے کتے پہلے تو نے دادا کو قتل کیا اس کی سزا میں تو مقتول کا غلام بنایا گیا۔" (١٩٣٩ء، حکایات رومی، ١٢٦:١)

٤ - [ کنایۃ ] پیٹ، غلام اور امراء کے دروازے کا دربان، رشوت خور وغیرہ جیسے یہ کتا (پیٹ) ہر وقت کھانے کی فکر میں لگا رہتا ہے، آدمی پیٹ کا کتا (غلام) ہے وغیرہ۔

"اس کے اندر بھی دو دانت ہوتے ہیں جن میں کتے آکر پھنستے ہیں۔" (١٩٧٠ء، دھات کاری، ٧٨)

٥ - طالب، آرزو سند، مانگنے والا، حریص، لالچی۔ (فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات، علمی اردو لغت)

٦ - [ مجازا ] وہ پرزہ جو کسی مشین وغیرہ کے دوسرے پرزوں کو حسب ضرورت روکتا ہے، گھوڑا، گیرہ۔

کتا کے مترادف

کلب, پاجی, سگ

ادنیٰ, بندہ, پاجی, پلید, پیٹ, حقیر, خواہشمند, سفلہ, سگ, غلام, غلیظ, گندہ, نالائق, نجس, کتنا, کتو, کلب, کمینہ, کُوکر, کھشک

کتا کے جملے اور مرکبات

کتے کی دم, کتا خسی, کتا مچھلی

کتا english meaning

Dog

شاعری

  • کتا مال ہور ملک دکھلائے گا
    ملک مال تے کیا منجے آئے گا
  • کتا پر ماریا اس تے کہ ہت پاووں خلاصی میں
    مگر دیوے خلاصی منجکوں اپنے نیہ کے ہاتاں سوں
  • کتوں کی جستجو میں ہوا روڑا باٹ کا
    دھوبی کا کتا ہے کہ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا
  • باد سحر کتا کرے بیہدہ یہ دوا دوی
    یک دو خبر خوشی کی لیا مودل و جاں سرور کر
  • حق کے حقائق کی بوج سب تو ہمن (کوں) کہاں
    بارے کتا ہوں اتا چند سخن خوش وزن
  • پوہیں اٹھ جائیں اس کو دے بتا
    ماریں نہیں جھوٹے ہاتھ سے کتا
  • مکھا سورج کتا باں تھے نواخط سوں لکھایا توں
    اسی خط پر سبی عاشق سو یک راہی کرن سکتا
  • سٹنہار خوش طرح یوبے بدل
    کتا ہے سخن ساف یوں برمحل
  • حق کے حقائق کی بوج سب تو ہمن( کوں) کہاں
    بارے کتا ہوں اتنا چند سخن خوش و زن
  • سٹ اے خیال توں کچ پکڑ خوب گن
    نہیں تو کتا ہوں تج بک بات سن

محاورات

  • آئے گا کتا تو پائیگا ٹکا
  • آپن پیٹ تو کتا بھی بھرتا ہے
  • آتے کا نام سہجا جاتے کا نام مکتا
  • آدمی پیٹ کا کتا ہے
  • آسمان پر کیوں ڈھیلے پھینکتا ہے
  • آیا کتا کھا گیا تو بیٹھی ڈھول بجا
  • اب کوئی (آکر) تھوکتا بھی نہیں
  • ابھی منہ سے دودھ ٹپکتا ہے
  • اپنا پیٹ تو کتا بھی پالتا ہے
  • اپنا کتا باندھو ہم بھیک سے باز آئے

Related Words of "کتا":