کرسی کے معنی
کرسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُر + سی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آٹھواں آسمان","اپلوں کے ٹکڑے اور چُورا","بلندی جو صحن مکان سے زیادہ ہو","پیڑھی","جج کے بیٹھنے کی جگہ","حرفوں کے دائروں کی موزونی اور ان کا ایک دوسرے کے برابر ہونا","خدائے تعالٰے کے رہنے کی جگہ۔ اس کی قدرت و تدبیر","صندلی چھوٹا تخت جس پر بیٹھتے ہیں","لکڑی لوہے وغیرہ کی ایک چیز جس پر بیٹھتے ہیں۔ اس کے چار پائے دو بازو اور پشت ہوتی ہے۔ بعض قسموں میں بازو نہیں ہوتے۔ بیٹھنے کی جگہ بیت وغیرہ سے بنی ہوئی ہوتی ہے۔ اچھی قسموں میں گدے لگے ہوتے ہیں","مکان یا عمارت کی تہ کی اونچائی زمین سے"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کُرُسِیاں[کُر + سِیاں]
- جمع غیر ندائی : کُرْسِیوں[کُر + سِیوں (واؤ مجہول)]
کرسی کے معنی
"اس کا بچہ کرسی کی پشت سے لگا لگا سو چکا تھا۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ١٦٧)
"زرین کرسیوں پر جا بجا مشک و ازفر جلتا تھا۔" (١٩٢٩ء، تختِ طاؤس، ٦٤)
"یہ ایک شہر عظیم ہے، مملکت تاتار کی کرسی ہے۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ١٥٤)
"ایوان تخت (کورنش خانہ) جس کی کرسی جو آٹھ ہاتھ چوڑی، پندرہ ہاتھ لمبی اور ایک ہاتھ اونچی ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١١٩:٣)
"مروّجہ طریقوں میں مفرد حروف کی شکل اور کرسی تبدیل ہوتی رہتی ہے۔" (١٩٨٧ء، اردو رسم الخط اور ٹائپ، ٢٥٦)
"نور سے آسمان و زمین عرش اور کرسی . غرض کہ تمام چیزیں پیدا کی گئیں۔" (١٩١٦ء، معلمہ، ١٠٩)
"یہ خاندان کئی کرسی تک رہا۔" (١٨٩٠ء، تذکرۃ الکرام، ٢٧١)
یہ کرسی ہووے گی تصدیق جس کو نہ ہو خوف و خطر محشر میں اس کو (١٨٤٧ء، گلبن عصمت، ١١)
ہر مرتبہ و کرسی و منصب سے بڑا ہے اللہ بڑا سب سے بڑا سب سے بڑا ہے (١٩٨٤ء، الحمد، ٢٦)
"گل اندام کو بہت ناگوار ہوا کہ یہ جو خدمت خداوند میں آتا تھا تو ہماری ہی وجہ کرسی ملتی تھی آج اسلام نہیں کیا۔" (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ٢٧٢:٣)
"جہان ریل کے پٹے یا ان کی کرسی سلیپر کے اوپر بیٹھتی ہے سخت لکڑی کی ایک تختی جما کر زیادہ پائیدار بنا دیا جاتا ہے۔" (١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ١١٦)
"بہرحال جدید عربی زبان کی ایک خاص کرسی ہو جانے کے سبب سے دارالعلوم ہمارے ملک میں سب سے پہلے عربی درسگاہ تھی۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٢٣)
ہر فرض ادا کرتے ہیں فی الحال توں کرسی پڑے (١٦٣٥ء، تحفۃ المومنین، ٢٩)
کرسی کے مترادف
درجہ, بنیاد, مسند, نشست, عہدہ
اساس, اورنگ, بنا, بنیاد, پایہ, پشت, پیندا, تخت, تَہ, خاندان, درجہ, دنگل, زینہ, صندلی, قاعدہ, گدّی, گوبر, مسند, مقام, نیو
کرسی کے جملے اور مرکبات
کرسی عدل, کرسی صدارت, کرسی نامہ, کرسی نشین, کرسی نشینی, کرسی بہ کرسی, کرسی مآب
کرسی english meaning
A chairseatstool; chair of state; bench (of a judge); the eight (or according to somethe ninth) heaven; the crystalline or the empyrean heaven (as being the supposed throne of God; the base of a pillar; a pedestal)(rare) God|s thronebase (of pillar)chairdried cow dung used as fueloffice of authorityplinth (of building)
شاعری
- ادھر مولوی کس مپرسی میں تھے
نہ آفس میں تھے اور نہ کرسی میں تھے - تیری قدرت آنگے ہے زرے تے کم
عرش ہور کرسی و لوح و قلم - ہیں معنی بلند مرے عرش سے پرے
مت کہہ کہ بات درد کی کرسی نشیں نہیں - عرش یو کرسی فلک اس کے نظریوں دے
مکڑی جیوں جالا بنے موں ستی لے کر لعاب - کہیا شاہزادہ کہ توں چوب منگ
تجے لیا کے دینے نہ کرسی درنگ - بیٹھتی چوکی پہ جب وو نازنیں
حسن کے کشمور میں تھی کرسی نشیں - کہیا شاہزادہ کہ توں چوپ منگ
تجھے لیا کے دینے نہ کرسی درنگ - عرش یو کرسی فلک اس کی نظر یوں دسے
مکڑی جیوں جالا بنے موں ستی لے کر لعاب - لکھا ہے شگافا س نے کای نور پیمبر
پیدا کیا عرش اس سے مع کرسی انور - لوح و قلم عوش ہور کرسی شہاں کے غم سوں
شمس و قمر ستارے یک دہر تھے ڈملے ہیں
محاورات
- اترا کبیرا سراے میں گٹھ کترے کے پاس۔ جس کرسی تس پاوسی تو کیوں ہوا اداس
- بات کرسی نشین ہونا
- عرش پر کرسی بچھانا
- نام ہیرامل دمک کنکرسی بھی نہیں
- کرسی دینا