کریش کے معنی
کریش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِرَیش (کسرہ مجہول ک، ی لین) }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٥ء کو "بسلامت روی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Crash "," کِرَیش"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
کریش کے معنی
١ - دھماکہ، تصادم، گاڑی کا کسی دوسری گاڑی یا کسی اور چیز سے ٹکرانا، ہوائی جہاز کا گِر کر تباہ ہونا۔
"فون پر کسی جہاز کے کریش ہونے کی خبر آئی۔" (١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ٣٣٦)