کچرا کے معنی

کچرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَچ + را }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٠ء کو "زین المجالس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس میں چھوٹا ہو یا بڑا","بچے کا پیٹ","ظرافتاً بچے کا پیٹ","فواکہ میں سے ہر کچا پھل","مکمل طور پر نہیں پکا ہوا","کپاس کا ڈوڈا","کچا خربوزہ","کچّا خربوزہ"]

کچرک کَچْرا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : کَچْرے[کَچ + رے]
  • جمع : کَچْرے[کَچ + رے]
  • جمع غیر ندائی : کَچْروں[کَچ +روں (و مجہول)]

کچرا کے معنی

١ - کوڑا کرکٹ، بیکار چیزوں، ناکارہ چیزوں کا ڈھیر۔

"گھر کے کچرے میں جو کچھ ہوتا ہے، سب سر پر آرہا۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٢٧٢)

٢ - کچا خربوزہ، کچا پھل۔

"کچرے کے لیے پیداوار کی تہائی مقرر نہیں ہے بلکہ نقدی وصول کی جاتی ہے۔" (١٩٣٩ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١، ٦١٣:٢)

٣ - [ مزاحا ] بچے کا پھولا ہوا پیٹ۔ (جامع اللغات؛ فرہنگ آصفیہ)

"بائیلر میں نمک اسوقت کہا جاتا ہے جبکہ اس کی ٹیوبوں اور ہیٹنگ سرفیس پر نمک جمع ہوتا ہے . نمک اور کچرا وغیرہ جو کہ مرین بائیلر میں پانی کی سطح کے اوپر تیر رہا ہوتا ہے۔" (١٩٠٦ء، راہنمائے انجنیری، ٢٨:٢)

٤ - کپاس کا ڈوڈا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)

٥ - پٹرول میں ملاوٹ یا انجن کی صفائی نہ ہونے کے سبب) انجن میں جمع ہونے والا میل یا چیکٹ۔

کچرا english meaning

clay; miredirtrubbishsweepingsbits of straw; fragments; residuumsediment; a small unripe melon (kharbuza)

Related Words of "کچرا":