گرج کے معنی

گرج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَرَج }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے امکان ہے کہ سنسکرت سے بھی ماخوذ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسنِ شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز رعد","بادل کی گرج","بجلی کی آواز","زور کی آواز","شرزہ کی آواز","شیر کی آواز","گرجنا کا","وہاں کا باشندہ","ہاتھی کی چنگھاڑ"]

اسم

اسم صوت ( مذکر، مؤنث - واحد )

گرج کے معنی

١ - بادلوں کے ٹکرانے کی آواز۔

"ایک دم بادل گھر آئیں گے گرج اور کڑک پھر شروع ہو جائے گی۔" (١٩٨٠ء، لہریں، ١١٣)

٢ - زور کی آواز، مہیب آواز، کڑک۔

"مولانا کی گرج سے حکومت برطانیہ کے ایوانوں میں زلزلے پڑتے تھے۔" (١٩٨٥ء، حیات جوہر، ١١)

٣ - زور کی چنگھاڑ، چیخ (شیر یا ہاتھیی وغیرہ کی)۔

"شیر کی گرج ایک نہایت ہی مہیب آواز ہے۔" (١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٢٨)

٤ - [ مجازا ] فوں فاں، شیخی، گھمنڈ۔

 جو کر آئے سیر لندن ہیں اسیر کبرو وفیشن جو یہیں گئے ہیں بن ٹھن انہیں اپنڈ ہے گرج ہے (١٩٣١ء، اکبر، کلیات، ٣١٢:١)

٥ - [ مجازا ] رعب داب۔

 نہ ہنونت گرجے مرے راج میں اہے گرج میر اترے راج میں (١٥٦٤ء، حسن شوقی، دیوان، ٧٩)

گرج کے مترادف

گونج, کڑک, غراہٹ

تھنڈرنگ, چنگھاڑ, چیخ, دکار, دھاڑ, دھاڑنا, رعد, رورنگ, صاعقہ, غراہٹ, گجگوڑ, گرج, گرجستان, گونج, گونجنا, گھڑگھڑاہٹ, ڈکرانا, کڑاکا, کڑک

گرج کے جملے اور مرکبات

گرج دار, گرج کر

شاعری

  • گرج بادل تھے دادر گیت گاہ ے
    کوبل کر کے سو پھل بن کے خیالا
  • ہر قدم پر توپ کی سی گھن گرج کے ساتھ ساتھ
    گولیوں کی بے کلی میں آثار ہیں ہنسی کے
  • ہر قدم پر توپ کی سی گھن گرج کے ساتھ ساتھ
    گولیوں کی سنسناہٹ کی صدا آتی ہوئی
  • گھن گرج سے گونج اٹھے ہیں زمین و آسمان
    تیز شعلوں میں گھرے ہیں دہشت‘ دریا‘ وادیاں
  • توبہ کے بعد اپنا گیا دل ترس رہا ہے
    بادل گرج رہا ہے پانی برس رہا ہے
  • گرج بادلوں کی سناتی ہوئی
    بہار آئی ڈنکے بجاتی ہوئی
  • حسین دولا ہوا جب تے
    گرج گرج کھن سدا پلایا
  • بادلوں کی وہ گرج وہ زور و شور
    شق ہوا ہے طفل غنچہ کا جگر

محاورات

  • آنکھ سے گرجانا یا گرنا
  • اندر راجہ گرجا مہاراجیا لرجا
  • بادل گرجنا
  • بادل کی طرح گرجنا
  • بریں مژدہ گرجاں فشانم رواست
  • جو برستا ہے وہ گرجتا نہیں
  • جو گرجتے ہیں برستے نہیں
  • جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔ جو گرجے گا وہ برسے گا کیا
  • گرجتے ‌ہیں ‌(سو) ‌وہ ‌برستے ‌نہیں۔ ‌کہتے ‌ہیں ‌وہ ‌کرتے ‌نہیں
  • گرجتے ہیں سو برستے نہیں

Related Words of "گرج":