گرد کے معنی

گرد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَرْد }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ارد گرد کا حصہ","ایک پرند جو نصف انسان اور نصف پرند ہے شوجی اس پر سواری کرتے ہیں۔ یہ دکش کی بیٹی ونتا اور کشیپ کا بیٹا ہے۔ یہ سانپوں کا دشمن ہے کیونکہ سانپوں کی ماں کدرو اور ونتا کے درمیان سخت دشمنی تھی۔ دونوں سگی بہنیں اور سوکنیں تھیں","بے حقیقت","پھرنے والا","چکرا کھانے والا","سفر کرنے والا","محیط دائرہ","مرکبات میں جیسے آوارہ گرد","کرہ زمین"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

گرد کے معنی

١ - غبار، دھول، مٹی۔

"کہیں راستے کی گرد نے نظر کو دھندلا، تصور کی داغ دار، قدم کو افزش پر آمادہ نہیں کیا۔" (١٩٨٨ء، آج بازار میں پایہ جولاں چلو، ٧١)

٢ - [ مجازا ] بے حقیقت، ہیچ، ماند۔

"ذمہ داری کا احساس ٹھوس تجربہ اور زندہ حقیقت کے آگے گرد ہو کر رہ گیا۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٢٣٤)

٣ - [ شکار ] آٹھ یا دس نمبر کے چھرلے۔ (شکار، 122:1)۔

٤ - نفیس ریشم کی ایک قسم، دھلے ہوئے ریشم کا بنا ہوا کپڑا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 85:2، لغات ہیرا)

گرد کے مترادف

کدورت, دھول, مٹی, غبار, خاک, رہین

بہادر, تنومند, چکر, خاک, دائرہ, دلیر, دھول, زمین, شجاع, غبار, قسمت, گرویدن, گولائی, گھیرا, مضبوط, کنڈل, ہیچ

گرد کے جملے اور مرکبات

گرد و غبار, گرد راہ, گردباد, گردآلود, گرد آمیزی, گرد برد, گرد پوش, گرد خورہ, گرد گیر, گرد آلودہ, گرد باد, گرد کارواں, گرد کش

گرد english meaning

Going roundrevolving; traversingtravelling or wandering overor throughor in; Dust; the globe; fortune.aboutall rounddustin the environs (of)in the vicinityinsignificant thingnearround about

شاعری

  • ہیں چاروں طرف خیمے کھڑے گرد باد کے
    کیا جانئے جنوں نے ارادہ کدھر کیا
  • کاٹے ہیں خاک اڑا کر جوں گرد باد برسوں!
    گلیوں میں ہم ہوئے ہیں اس بن خراب کیا کیا
  • اسی سبب سے تجھے ہم نظر نہیں آتے
    یہ تیرے گرد جو اک روشنی کا ہالہ ہے
  • ٹھہرو کہ آئینوں پہ ابھی گرد ہے جمی
    سینوں کا سارا زہر نگاہوں میں آگیا
  • زمیں کے گرد بھی پانی‘ زمیں کی تہ میں بھی
    یہ شہر جم کے کھڑا ہے جو‘ تیرتا ہی نہ ہو
  • غموں کی گرد میں مجھ کو بجھا ہوا نہ سمجھ
    کہ سیلِ ابر سے سورج کی روشنی نہ مٹے
  • گرد پڑی تصویر رکھی تھی طاق میں اس کی
    کیسے کیسے وعدے بھول کے بیٹھے تھے ہم
  • بھٹک گیا ہے کہاں کارواں خدا جانے
    کہ منزلوں پہ فقط گرد کارواں پہنچی!!
  • شوقِ سفر میں گرد نہ اتنی اُڑا کہ پھر
    منزل پہ جاکے سانس بھی لینا محال ہو
  • ہزار گرد لگالیں قد آور آئینے
    حسب نسب بھی تو ہوتے ہیں خاندانوں کے

محاورات

  • آئینہ دل پر (غبار) گرد ملال ہونا
  • آئینہ رخسار پر گرد ملال ہونا یا مکدر ہونا
  • آب در کوزہ و من گرد جہاں مے گردم
  • آفاقہا گردیدہ ام مہر بتاں ورزیدہ ام۔ بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری
  • اپنا خون اپنی گردن پر لینا
  • اتنا اکڑتا ہے کہ گردن گدی میں جالگتی ہے
  • احسان گردن پر سے اتارنا
  • احسان گردن پر سے اترنا
  • اس کی گرد کو پہنچنا مشکل ہے
  • اس کے دل گردے کو دیکھو

Related Words of "گرد":